• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لوڈ ویڈنگ بھارتی فلم فیسٹیول کے لیے نامزد

شائع December 7, 2018
فلم میں مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا—اسکرین شاٹ
فلم میں مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا—اسکرین شاٹ

رواں برس ریلیز ہونے والی فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی فلم ’لوڈ ویڈنگ’ نے اگرچہ کوئی ریکارڈ ساز کمائی نہیں کی تھی، تاہم اس فلم کو تجزیہ نگاروں نے اچھی کہانی پر مبنی فلم قرار دیا تھا۔

اس فلم کی کہانی راجو نامی لڑکے کے گرد گھومتی ہے، جو میرو نامی لڑکی سے محبت کرتا ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہے، تاہم ان کی شادی میں راجو کی بڑی بہن کی شادی نہ ہونا رکاوٹ ہوتی ہے۔

فلم میں پاکستانی معاشرے میں جہیز جیسے مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا۔

فلم میں راجو کا کردار فہد مصطفیٰ اور میرو کا کردار مہوش حیات نے ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لوڈ ویڈنگ کی کمائی

اب اس فلم کو بھارتی ریاست راجستھان میں ہونے والے ایک عالمی فلم فیسٹیول کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جہاں اسے دکھایا جائے گا۔

لوڈ ویڈنگ کے ڈائریکٹر نبیل قریشی نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ ان کی فلم کو راجستھان میں آئندہ ماہ ہونے والے 5 روزہ ’جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ (جے آئی ایف ایف) فلم فیسٹیول کے لیے نامزد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: لوڈ ویڈنگ : ایک اہم مسئلے پر روشنی ڈالنے والی کہانی

ساتھ ہی اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئیٹ کی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کی فلم کو بھارتی فلم فیسٹیول کے لیے نامزد کیا گیا۔

لوڈ ویڈنگ کو جے پور فلم فیسٹیول کی فیچر فلم کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا، جس میں بھارت اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔

پانچ روزہ فلم فیسٹیول میں بولی وڈ سمیت بھارت اور دیگر ممالک کے اداکار بھی شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں آئندہ ماہ جنوری میں ہونے والے ساؤتھ ایشیا فورم فار آرٹ اینڈ کریئیٹو ہیریٹیج فیسٹیول میں بھی پاکستانی فلموں نامعلوم افراد ون اور ٹو سمیت ایکٹر ان لا کو پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024