• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستانی کپتان ہاکی ورلڈ کپ سے باہر، نائب کپتان پر پابندی

شائع December 6, 2018 اپ ڈیٹ December 8, 2018
عالمی کپ میں پاکستان اپنے آخری گروپ میچ میں نیدرلینڈز کا سامنا کرے گی— فائل فوٹو: اے ایف پی
عالمی کپ میں پاکستان اپنے آخری گروپ میچ میں نیدرلینڈز کا سامنا کرے گی— فائل فوٹو: اے ایف پی

ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے اور قومی ٹیم کے کپتان انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ نائب کپتان عماد بٹ پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پاکستان کی ٹیم کو بھارت میں جاری عالمی کپ کے پہلے میچ میں جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ملائیشیا کے خلاف میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

مشکلات سے دوچار پاکستانی ہاکی ٹیم کا عالمی کپ میں سفر مزید دشوار ہو گیا ہے اور کپتان رضوان سینئر انجری کا شکار ہو کر عالمی کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملائیشیا کے خلاف میچ کے دوران رضوان انجری کا شکار ہوئے اور بعد ازاں اسکین میں ان کے سیدھے پاؤں کی انگلی میں فریکچر کا انکشاف ہوا۔

ابھی ٹیم اس مشکل سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ٹیم کے نائب کپتان عماد بٹ پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی ہے۔

عماد بٹ پر الزام ہے کہ وہ ملائیشیا کے خلاف میچ کے دوران حریف ٹیم کے کھلاڑی سے جان بوجھ کر ٹکرائے تھے، لیکن پاکستان نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے ارسلان قادر کو بھارت طلب کر لیا ہے اور انہیں کل صبح تک ویزا جاری کردیا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم گروپ میں اپنا آخری لیگ میچ 9 دسمبر کو نیدرلینڈز کی مضبوط ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024