• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یاسر شاہ کو شاندار باؤلنگ کا انعام مل گیا

شائع November 29, 2018
یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 14وکٹیں لیں— فوٹو: اے ایف پی
یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 14وکٹیں لیں— فوٹو: اے ایف پی

دبئی: لیگ سپنر یاسر شاہ کو نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا اور انٹرنیشنل کر کٹ کونسل(آئی سی سی) کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں وہ دوبارہ سرفہرست 10باؤلر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

کرکٹ کے عالمی گورننگ باڈی(آئی سی سی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 14 مہمان بلے بازوں کی وکٹیں لینے والے یاسر شاہ 9درجے ترقی پاکر باؤلنگ رینکنگ میں10ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

باؤلرز کی عالمی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا پہلے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے، پاکستان کے محمد عباس تیسرے، جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈر چوتھے، رویندرا جدیجا پانچویں، پیٹ کمنز چھٹے، روی چندرن ایشون ساتویں، ٹرینٹ بولٹ آٹھویں اور جیسن ہولڈر نویں نمبر پر موجود ہیں۔

بلے بازوں کی فہرست میں اظہر علی تین درجے چھلانگ لگا کر 12 ویں پوزیشن پر آ گئے جب کہ حارث سہیل 33درجہ ترقی پا کر 38 اور بابر اعظم 63نمبر سے 39پر پہنچ گئے۔

بیٹنگ رینکنگ میں ویرات کوہلی بدستور پہلے، پابندی کا شکار سابق آسٹریلین کپتان اسٹیو اسمتھ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے، جو روٹ چوتھے، ڈیوڈ وارنر پانچویں، چتیشور پجارا چھٹے، دمتھ کرونارتنے ساتویں، ڈین ایلگر آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

سری لنکا کی انگلینڈ کے خلاف کلین سوئپ شکست کی بدولت پاکستان کی ٹیم ایک درجہ ترقی کر کے ساتویں سے اٹھویں نمبر پر آ گئی ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلے، انگلینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024