• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سفر میں بچوں کی نیند معمول پر رکھنے کے آسان طریقے

شائع November 27, 2018

اگر آپ بھی نئے والدین ہیں اور اکثر اپنے نومولود یا شیر خوار بچوں کے ساتھ سفر کرنا پڑتا ہے تو آپ اس مرحلے کی دشواریوں سے بخوبی آگاہ ہوں گے۔ چھوٹے بچوں کے ساتھ سفر کرنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا اس لیے ذیل میں کچھ ٹپس دی جا رہی ہیں جو آپ کے لیے اس مرحلے کو آسان بنا سکتی ہیں۔

سفر کے وقت کو سونے کے وقت کے آس پاس رکھیں

چونکہ بچے قدرتی طور پر سفر کا سوچ کر ہی بے تاب ہوتے ہیں اس لیے ان کے لیے ہوائی جہاز یا گاڑی میں سونا اکثر مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ آپ کے سفر کا آغاز اور اختتام سونے کے وقت کے ساتھ سیٹ کرلیں۔

سونے کے حالات کے بارے میں پہلے سے سوچ لیں

سب لوگوں کے لیے اپنا بیڈ روم چھوڑ کر ایک ہی بیڈ روم میں منتقل ہوجانا آسان نہیں ہوتا۔ اگر آپ ہوٹل میں رہنا چاہ رہے ہیں تو آپ کو پہلے سے کمرے کے سائز کے بارے میں معلوم کرلینا چاہیے۔

بستر کا انتظام کرلیں

پہلے سے ہی وہ بستر خرید لیں یا ریزرو کروا لیں جن کی آپ کو ضرورت ہو۔ اگر آپ گاڑی سے سفر کر رہے ہیں تو ٹریول بیڈ یا پھر سلیپنگ بیگز بھی اچھا آپشن ثابت ہوسکتے ہیں۔

سفر کے لیے پریکٹس کرلیں

اگر آپ ٹریول بیڈ کا استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو بچوں کو پہلے اس میں سونے کی تربیت دیں تاکہ بچے اس کے عادی ہوجائیں۔

ٹائم زون کے فرق کو دھیان میں رکھیں

اگر آپ مختلف ٹائم زونز کے درمیان سفر کر رہے ہیں تو اپنی منزل پر پہنچنے پر اور گھر واپس آنے سے پہلے اپنی نیند کا معمول بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ سب سے بہتر یہ رہے گا کہ آپ نئے ٹائم زون کے حساب سے اپنے سونے کے معمول کو کچھ دن پہلے سے ایڈجسٹ کرتے رہیں۔ اس کے لیے آپ کو جلدی سونے اور دیر سے اٹھنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

چھٹیوں پر سونے کے معمول کی فکر نہ کریں

اگر بچے تھوڑی کم نیند بھی لیں تو وہ برداشت کرلیتے ہیں۔ اس لیے اگر بچے چھٹیوں پر کچھ زیادہ دیر جاگنا چاہیں تو انہیں روکیں نہیں بلکہ مزہ لینے دیں۔

گھر واپس آتے ہی معمول پر آنے کی کوشش کریں

جیسے ہی آپ گھر واپس آئیں تو کوشش کریں کہ جلد از جلد آپ اپنے روٹین پر واپس آجائیں۔ اپنے رشتے داروں کے گھر پر آدھی رات تک جاگنا اور فلمیں دیکھنا مزیدار کام ہے لیکن ان عادتوں کو اپنے گھر نہ لائیں۔ کوشش کریں کہ جتنا جلد ہوسکے اپنے معمول پر واپس آجائیں۔ اس میں کچھ دن لگیں گے اور آپ کو چھٹیوں کی یاد آئے گی مگر آپ کو دوبارہ بھی چھٹیاں مل سکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024