• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دبئی میں یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ، نیوزی لینڈ فالو آن کا شکار

شائع November 26, 2018
ساتھی کھلاڑی یاسر شاہ کو وکٹ لینے پر مبارکباد دے رہے ہیں — فوٹو، اے ایف پی
ساتھی کھلاڑی یاسر شاہ کو وکٹ لینے پر مبارکباد دے رہے ہیں — فوٹو، اے ایف پی
نیوزی لینڈ کے  کھلاڑی جیت راول گیند کو لیفٹ کر رہے ہیں — فوٹو، اے پی
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جیت راول گیند کو لیفٹ کر رہے ہیں — فوٹو، اے پی

مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کے سبب پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ 90رنز پر ڈھیر ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 197رنز درکار ہیں۔

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے 24 رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی۔

بارش کے باعث میچ کا آغاز تاخیر سے ہوا تاہم نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کی طرح ہی سست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جارہا تھا۔

تاہم یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے جیت راول کو 50 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی۔

لیگ اسپینر نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61 کے مجموعی اسکور پر اپنے ایک ہی اوور میں ٹام لیتھم، روس ٹیلر اور ہینری نکولس کی اننگز کا خاتمہ کرکے میچ پاکستان کی گرفت میں کردیا۔

یاسر شاہ نے گھومتی ہوئی گیندوں میں مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو الجھائے رکھا اور پوری ٹیم کو 90 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔

نیوزی لینڈ کے چھ بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے اور تمام تر بربادی کے ذمے دار یاسر شاہ تھے جنہوں نے 41رنز کے عوض 8وکٹیں حاصل کیں۔

کیوی ٹیم فالو آن کا شکار ہوئی تو پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے مہمان ٹیم کو دوبارہ بیٹنگ کی دعوت دی۔

دوسری اننگز میں بھی نیوزی لینڈ کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور جیت راول ایک مرتبہ یاسر شاہ کی وکٹ بنے اور اسٹمپ پو گئے۔

10رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد ٹام لیتھم اور کین ولیمسن نے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا اور 56رنز کی شراکت قائم کی لیکن 66 کے مجموعے پر کین ولیمسن وکٹوں کے عقب میں اپنے ہم منصب کو کیچ دے بیٹھے۔

روس تیلر وکٹ پر آئے تو ابتدا میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے اپنا روایتی جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ کسی حد تک درست ثابت ہوا۔

مزید پڑھیں: دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگز 418 رنز پر ڈیکلیئر کردی

جب میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے دو وکتوں کے نقصان پر 131رنز بنائے تھے، روس ٹیلر 53 گیندوں پر 49 اور لیتھم 44 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 197رنز درکار ہیں۔

خیال رہے کہ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز حارث سہیل اور بابراعظم کی شاندار سنچریوں کی مدد سے 5 وکٹوں پر 418 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024