• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے

شائع November 20, 2018
—فوٹو:پی ٹی آئی ٹویٹر
—فوٹو:پی ٹی آئی ٹویٹر

وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے جہاں وہ اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ٹویٹر میں جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ان کا وفد ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور پہنچ گیا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیراطلاعات فواد چوہدری اور معاشی امور کے مشیر عبدالرزاق داؤد بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مہاتیر محمد کے وزیراعظم بننے کے ایک سال بعد عمران خان پہلے سربراہ مملکت ہیں جو ملائیشیا کا دورہ کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ مہاتیر محمد ایک برس قبل ہونے والے انتخابات میں کامیابی کے بعد اتحادی جماعتوں کی مدد سے ملکی تاریخ میں دوسری مرتبہ وزیراعظم بن گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمان روا شاہ سلمان سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی ملائیشین ہم منصب سے براہ راست ملاقات متوقع ہے جس کے بعد وفود کی سطح پر تفیصلی مذاکرات ہوں گے۔

عمران خان نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ سعودی عرب، ملائیشیا اور چین کا دورہ کریں گے تاہم سب سے پہلے سعودی عرب گئے تھے جس کے بعد چین کا دورہ کیا تھا اور اب ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اور چین نے پاکستان کو ادائیگیوں میں توازن کو برقرار رکھنے اور بحران سے نکلنے کے لیے معاشی تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

قبل ازیں عمران خان اور ملائیشیا کے وزیراعظم عمران خان کے درمیان 18 اکتوبر کو ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی اور باہمی تعلقات پر روشنی ڈال دی گئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور ملائیشیا کو ‘آپریشنل سطح’ پر تعاون کرنا چاہیے جو ایک دوسرے کی مہارت کے لیے سود مند ہوگا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم دو روز قبل متحدہ عرب امارات کے دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے ہم منصب کے علاوہ دبئی اور ابوظہبی کے ولی عہد سے بھی ملاقاتیں کی تھیں جہاں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024