• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان کے پاس ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کا موقع

شائع November 16, 2018 اپ ڈیٹ November 19, 2018
سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ پاکستانی ٹیم کو چوتھی پوزیشن پر پہنچا دے گی— فوٹو: اے ایف پی
سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ پاکستانی ٹیم کو چوتھی پوزیشن پر پہنچا دے گی— فوٹو: اے ایف پی

دبئی : نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پاس ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں ترقی کا سنہری موقع ہے اور سیریز میں کلین سوئپ پاکستان کو چوتھی پوزیشن دلا دے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ آج (جمعے) سے دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

عالمی درجہ بندی میں بھارت پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

سیریز کے آغاز سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں قومی ٹیم 95پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر براجمان ہیں جبکہ نیوزی لینڈ 102پوائنٹس کے ساتھ اعشاریائی پوائنٹس کے فرق سے آسٹریلیا سے آگے چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

اگر سرفراز کی زیر قیادت قومی ٹیم اس سیریز میں 2-1 یا 1-0 سے فتح سمیٹنے میں کامیاب رہتی ہے تو اس کے پوائنٹس کی تعداد 99 ہو جائے گی جبکہ نیوزی لینڈ کے کم ہو کر 98رہ جائیں گے جس کے بعد پاکستان پانچویں اور نیوزی لینڈ چھٹی پوزیشن پر آ جائے گا۔

سیریز میں 0-2 سے فتح سے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 101 ہو جائے گی لیکن وہ پانچویں نمبر پر ہی رہے گی البتہ نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کم ہو کر 96 رہ جائیں گے اور وہ 7ویں نمبر پر آجائے گی۔

اگر پاکستانی ٹیم سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف3-0سے کامیابی حاصل کرتی ہے تو اس کے پوائنٹس103ہوجائیں گے جس کے ساتھ ہی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن بھی اس کے قبضے میں آجائے گی جبکہ نیوزی لینڈ کے پوائنٹس 94رہ جائیں گے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024