• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی تو ملک نہیں رہتا‘

شائع November 10, 2018
وزیرِ اعظم عمران خان — فوٹو، فائل
وزیرِ اعظم عمران خان — فوٹو، فائل

لاہور: وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ نہیں کھڑی ہوتی تو ملک نہیں رہتا، کیونکہ ایسے میں ملک سے قانون کی ہی حکمرانی ختم ہوجاتی ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں شیلٹر ہوم کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ جو لوگ پسماندہ علاقے سے ہوتے ہیں وہی ضروریات کی قدر کو سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایسے شخص کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا جس کا گھر صوبے کے پسماندہ ترین علاقے سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو صوبے میں شیلٹر ہوم کا سنگِ بنیاد رکھنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: وزیرِاعظم عمران خان نے صاف و سبز پاکستان مہم کا آغاز کردیا

خطاب کے دوران وزیرِ اعظم نے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک شخص نامساعد حالات میں اپنے بچوں کی کفالت کر رہا ہے‘۔

انہوں نے ویڈیو کے بارے میں مزید کہا کہ جو اس مزدور کے ساتھ ایسا کر رہے ہیں وہ انسانیت سوز سلوک کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے لاہور میں شیلٹر ہوم کے قیام کے سلسلے میں کہا کہ ہم نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے کہا تھا کہ بے گھر لوگوں کو سہارا دینے کے لیے ایک پناہ گاہ بنائی جائے گی تاکہ دن بھر کام کرنے والے بے گھر مزدور یہاں قیام کر سکیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ جو لوگ لاہور میں کام کر رہے ہیں وہ زیادہ تر شہر کے باہر سے یہاں روزی کمانے کے لیے آئے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’وزیرِاعظم عمران خان کا دورہ چین، پاکستان کے لیے مثبت رہا‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان اب بحران سے نکل گیا ہے، اسے دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کام صرف وسائل سے ہی نہیں ہوتے بلکہ ان کے لیے عزم کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت ایک ایسا پیکیج لے کر آرہی ہے جس کے تحت پورے ملک سے غربت کا خاتمہ کیا جائے گا اور جس کے لیے فلاحی کام کرنے والے ادارے ایک چھتری کے نیچے کام کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے ابتدائی 100 روز میں غربت کے خاتمے سے متعلق اقدامات ترجیحی بنیادوں پر ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان ایک ایسی ریاست بنے گی جو پوری مسلم دنیا میں ایک مثال بنے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024