• KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:13pm
  • LHR: Maghrib 6:31pm Isha 7:55pm
  • ISB: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm
  • KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:13pm
  • LHR: Maghrib 6:31pm Isha 7:55pm
  • ISB: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm

اسٹیل ملز ملازمین کیلئے ستمبر کی تنخواہ منظور

شائع November 7, 2018
پاکستان اسٹیل ملز — فوٹو، فائل
پاکستان اسٹیل ملز — فوٹو، فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر نے پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کے ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ کی منظوری دے دی۔

مذکورہ فیصلہ وزیرِخزانہ اسد عمر کی زیرِ صدارت میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ 4 ماہ سے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی بیواؤں کی واجب الاد رقم ادا کرنے کے لیے ایک ارب روپے کی بھی منظوری دی۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ

ای سی سی نے بھی نے قومی ادارے کو نجکاری منصوبے سے نکال کر اسے چلانے کا فیصلہ کرلیا، جبکہ وزیرِ خزانہ اسے چلانے کے لیے منصوبے تیار کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران اسٹیل ملز کے ملازمین کی ستمبر کے مہینے کی تنخواہ بھی ادا کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ تین ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کے لیے انتظامات کی بھی ہدایت کردی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئندہ برس جنوری میں 50 ہزار ٹن یوریا درآمد کرنے کی بھی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے، اسٹیل ملز کے بعد پوسٹ آفس کی نجکاری کی تجویز

اجلاس کے دوران سیمنٹ کے نرخ میں اضافے سے متعلق امور زیرِ بحث آئے، تاہم کمیٹی نے ہدایت جاری کی کہ متعلقہ ادارے سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں اضافے میں ملوث ڈیلز کی نشان دہی کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا گیا۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے واجب الوصل رقم 3 سو 20 ارب تک پہنچ چکی ہے، تاہم ای سی سی نے پاور ڈویژن کو رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی قیمت 13 سو روپے فی من کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

یاد رہے کہ حکومت نے 31 اکتوبر کو اسٹیل ملز کو نجکاری اداروں کی فہرست سے نکال کر اسے چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 14 اپریل 2025
کارٹون : 13 اپریل 2025