• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بچوں کو بتائیے کہ دوست کون ہوتے ہیں

شائع November 10, 2018 اپ ڈیٹ December 14, 2018
بچوں کی سمجھائیے کہ تمام لوگ دوست نہیں ہوتے لیکن انہیں ہر ایک ساتھ اچھا برتاؤ برتنا ہے۔
بچوں کی سمجھائیے کہ تمام لوگ دوست نہیں ہوتے لیکن انہیں ہر ایک ساتھ اچھا برتاؤ برتنا ہے۔

ہم سب کئی لوگوں سے دوستیوں کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ ہم سب کے زبردست سے دوست ہیں اور اسی لیے ہم اپنے بچوں کو ایسے دوستوں کی تلاش میں مدد بھی فراہم کرسکتے ہیں۔ آپ کی خواہش ہوتی ہے کہ آپ کے بچے ہر بچے کے ساتھ دوستانہ رویے کے ساتھ پیش آئیں تاکہ انہیں دوستوں کی کمی محسوس نہ ہو۔ مگر جیسا کہ ہمیں معلوم ہے کہ دوستیوں کا معاملہ اتنا سادہ نہیں۔ پیار اور ساتھ دینے والے لوگوں کے ساتھ ہمیں غصہ کرنے والے، دکھ دینے والے اور مایوس کردینے والے لوگ بھی ٹکرا جاتے ہیں۔

اس نازک عمر میں ہر ایک بچہ دوستیوں کو بہت ہی سنجیدگی سے لیتا ہے اور جب اساتذہ اور والدین ان سے ہر قسم کی صورتحال میں ہر کسی کے ساتھ دوستانہ رویہ روا رکھنے کی توقع رکھتے ہوں تو ایسے میں بعض اوقات بچے کنفیوژن کا شکار بن جاتے ہیں۔

ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بچے بچپن کے تجربات سے ہی اپنی اپنی شخصیت کو تخلیق کرتے ہیں اور یہی شخصیت تاحیات ان سے جڑی ہوتی ہے۔ لہٰذا ضروری ہے کہ ہم انہیں حدود اور توقعات کے بارے میں سمجھائیں اور یہی ابتدائی کام ہوسکتا ہے۔

سب سے پہلی بات یہ ہے کہ آپ کو اپنے بچے کو یہ بتانا ہوگا کہ آپ کو ہر کسی کے ساتھ دوستی رکھنے کی ضرورت نہیں۔ بلاشبہ انہیں ہر ایک کے ساتھ لازماً احترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے لیکن انہیں یہ بھی سیکھنا ہوگا کہ جو لوگ ان کے بہترین دوستوں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں ان کے ساتھ کس طرح خوش اخلاقی کے ساتھ برتاو اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے یا ان سے کس طرح کا رابطہ رکھنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ غیر صحت بخش تعلقات کو کب خیر آباد کہنا ہے۔

ایک امریکی استاد نے اس ضمن چند اصول مرتب کیے ہیں، آپ بچوں کو ان اصولوں کو کچھ اس طرح سمجھا سکتے ہیں۔

دوست ہمیشہ۔۔۔

آپ کی ہر بات سنتے ہیں

آپ کی عزت کرتے ہیں

دیگر لوگوں سے ویسا ہی رویہ رکھتے ہیں جو انہیں ناخوشگوار نہیں گزرتا

معذرت کرتے ہیں

آپ پر اعتماد کرتے ہیں

آپ کے لیے اور دوسروں لوگوں کے لیے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں

آپ سے رابطہ رکھتے ہیں

آپ کا خیال رکھتے ہیں

دوست کبھی کبھار۔۔۔

آپ کے احساسات کو ٹھیس پہنچاسکتے ہیں

آپ کے ساتھ اچھا پیش آتے ہیں

جھوٹ بولتے ہیں

بُرا بھلا کہتے ہیں

مذاق کرتے ہیں

آپ کو ان جیسا رتبہ حاصل کرنے کی شدید خواہش پیدا ہوسکتی ہے

آپ کو تنگ کرتے ہیں

آپ سے معذرت کرنی ہی پڑ جاتی ہے

آپ کے ساتھ کھیلتا ہے

آپ کے ساتھ بحث کرتا ہے

آپ کی کسی بات پر اتفاق نہیں کرتا

دوست کبھی بھی۔۔۔۔

آپ کے راز دوسروں کو نہیں بتاتے

آپ کو دوسروں کے سامنے چھیڑتے یا چڑاتے نہیں ہیں

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024