• KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:13pm
  • LHR: Maghrib 6:31pm Isha 7:55pm
  • ISB: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm
  • KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:13pm
  • LHR: Maghrib 6:31pm Isha 7:55pm
  • ISB: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm

وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

شائع November 6, 2018

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے دورہ چین سے واپسی کے بعد فوری طور پر قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آج سہ پہر ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم کریں گے جبکہ اجلاس میں قومی سلامتی کے معاملات سمیت افغانستان اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، ایف اے ٹی ایف کیلئے اقدامات پر اظہار اطمینان

وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی شرکت بھی متوقع ہیں۔

اس کے علاوہ اجلاس میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اور ڈی جی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اعلیٰ سطح کے اجلاس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم اپنے حالیہ دورہ چین کے بارے میں بھی شرکا کو آگاہ کریں گے اور ملک کی موجودہ صورتحال سے متعلق بھی اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 14 اپریل 2025
کارٹون : 13 اپریل 2025