• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

آزاد کشمیر: خاتون نے اپنے شوہر اور 2 بچوں کو قتل کردیا

شائع November 1, 2018

آزاد جموں و کشمیر کے علاقے راولا کوٹ سٹی تھانے کی حدود میں ہاری حسین کوٹ گاؤں میں خاتون نے اپنے شوہر اور 2 بچوں کو تاحال نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کردیا۔

ضلع پونچھ کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چوہدری محمد امین کا کہنا تھا کہ 40 سالہ نسرین اختر نے تفتیش کے دوران پہلے جرم سے انکار کیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے اعتراف جرم کرلیا۔

مقتولین کی شناخت 45 سالہ محمد طارق اور ان کے بچے، 9 سالہ ماہ نور اور 6 سالہ بلال کے نام سے کی گئی۔

مزید پڑھیں: خودکشی کا رجحان: علامات پہچانیے

ایس ایس پی نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول طارق کے رشتہ دار محمد عارف کی درخواست پر واقعے پر پینل کوڈ کی دفعہ 302، 324، 337 اور 436 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ان کے مطابق درخواست میں محمد عارف کا کہنا تھا کہ انہیں 11 بج کر 20 منٹ پر پتہ لگا کہ طارق کے گھر میں آگ لگی ہے جس کے بعد وہ فوراً دیگر افراد کے ہمراہ وہاں پہنچے جہاں ملزمہ گھر کے باہر کھڑی تھیں جبکہ طارق اور ان کے بچے کمرے میں سر پر سنگین چوٹیں لگنے سے تشویش ناک حالت میں پڑے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے جب نسرین اختر سے پوچھا کہ کس نے انہیں زخمی کیا ہے تو انہوں نے بتایا کہ مجھے نہیں معلوم جبکہ انہوں نے گھر کو آگ لگنے کے حوالے سے بھی کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دیا تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: تھر میں خودکشی کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اسی دوران کسی شخص نے علاقے میں پیٹرولنگ پر مامور گاڑیوں کو واقعے کی بذریعہ فون اطلاع دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کے جائے وقوع پر پہنچنے پر 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوچکا تھا جبکہ بچی اور خاتون کے شوہر زخمی حالت میں تھے تاہم دونوں ہسپتال جاتے وقت راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

انہوں نے بتایا کہ ’خاتون کو پولیس شک کی بنا پر پوچھ گچھ کے لیے تھانے لے گئی تھی جہاں انہوں نے پہلے لاعلمی کا اظہار کیا تاہم بعد ازاں انہوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تینوں کو سوتے وقت کلہاڑے سے وار کرکے قتل کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: ’غلط چالان‘ پر خودسوزی کرنے والا رکشہ ڈرائیور چل بسا

ملزمہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے بجلی کے ساکٹ میں اپنی انگلی ڈال کر خود کو بھی مارنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ ناکام رہیں۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمہ کی نشاندہی پر پولیس نے جائے وقوع سے جرم میں استعمال ہونے والا کلہاڑا بھی بر آمد کرلیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق طارق غربت کا شکار تھا اور گزارا کرنے کے لیے چھوٹا موٹا کام کیا کرتا تھا تاہم ابھی یہ بات واضح نہیں کہ خاتون کے اس انتہائی اقدام کی وجہ مالی حالات ہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ملزمہ صدمے کا شکار ہیں جس کی وجہ سے پولیس نے ان سے تفتیش شروع نہیں کی ہے تاہم حقائق بہت جلد سامنے آجائیں گے‘۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024