• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ویسٹ انڈیز 104رنز پر ڈھیر، پانچواں ون ڈے اور سیریز بھارت کے نام

شائع November 1, 2018
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی

رویندر جدیجا سمیت باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں ون ڈے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-3 سے اپنے نام کر لی۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا اور دو کے مجموعی اسکور پر کیرن پاول اور شے ہوپ پویلین لوٹ چکے تھے۔

مارلن سیمیولز اور روومین پاول نے اسکور کو 36تک پہنچایا ہی تھا کہ جدیجا نے 24رنز بنانے والے سیمیولز کو کپتان ویرات کوہلی مدد سے قابو کر لیا۔

53 کے مجموعی اسکور پر شیمرون ہٹمیئر بھی جدیجا کی وکٹ بن گئے جبکہ پاول آؤٹ ہوئے تو 57رنز پر آدھی ویسٹ انڈین ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

اس کے بعد ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے تھوڑی مزاحمت کی لیکن دوسرے اینڈ سے کوئی بھی کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکا، ہولڈر 25رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 104رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور تباہی کے ذمے دار اسپنر رویندر جدیجا تھے جنہوں نے 34رنز کے عوض 4وکٹیں لیں جبکہ خلیل احمد اور جسپریت بمراہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

105رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں شیکھر دھاون صرف چھ رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

بھارتی اوپنر شیکھر دھاون کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی
بھارتی اوپنر شیکھر دھاون کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

تاہم اس کے بعد روہت شرما اور کپتان کوہلی نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کسی نقصان کے بغیر ٹیم کو 14.5 اوورز میں ہدف تک رسائی دلا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

روہت شرما 63 اور کوہلی 33رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز 1-3 سے اپنے نام کر لی۔

عمدہ باؤلنگ پر جدیجا مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ پانچ میچوں میں 151 کی اوسط سے 453رنز بنانے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024