• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

تنوشری دتہ کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی تحقیقات شروع

شائع October 27, 2018
تنوشری دتہ نے مقدمہ بھی درج کروا رکھا ہے—فوٹو: این ڈی ٹی وی
تنوشری دتہ نے مقدمہ بھی درج کروا رکھا ہے—فوٹو: این ڈی ٹی وی

بولی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو اداکار نانا پاٹیکر پر 10 سال قبل جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگا کر تہلکہ مچا دیا تھا۔

تنوشری دتہ کی جانب سے ہی نانا پاٹیکر پر الزام لگائے جانے کے بعد ہی بھارت میں ‘می ٹو’ مہم کا باقائدہ آغاز ہوا۔

تنوشری دتہ نے الزام لگایا تھا کہ نانا پاٹیکر نے انہیں 2008 میں فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ کے سیٹ پر سب کے سامنے جنسی طور پر ہراساں کیا۔

اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ نانا پاٹیکر ان کے ساتھ گانے ’نتھنی اتارو‘ میں نازیبا منظر شوٹ کروانا چاہتے تھے۔

نانا پاٹیکر کے بعد تنوشری دتہ نے اسی فلم کے کوریوگرافر سمیت دیگر افراد پر بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ نانا پاٹیکر اور فلم کی دیگر ٹیم نے تنوشری دتہ کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تنوشری دتہ نے مقدمہ درج کروادیا

تاہم بعد ازاں تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر سمیت ’ہارن اوکے پلیز’ کے سیٹ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے والے تمام افراد کے خلاف مقدمہ بھی دائر کرادیا تھا۔

تنوشری دتہ کی جانب سے مقدمہ دائر کرائے جانے کے بعد پولیس نے اب انہیں ایک دہائی قبل جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعے کی باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا۔

تنوشری دتہ نے 2008 میں فلم انڈسٹری کو چھوڑ دیا تھا—فوٹوؒ: انسٹاگرام
تنوشری دتہ نے 2008 میں فلم انڈسٹری کو چھوڑ دیا تھا—فوٹوؒ: انسٹاگرام

ممبئی مرر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ممبئی کے اوشیواڑا تھانے کی پولیس نے تنوشری دتہ کے مقدمے پر تفتیش کا آغاز کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے سب سے پہلے سائن اینڈ ٹی وی آرٹسٹز ایسوسی ایشن (سنٹا) کے رکن اور اداکار سدھیر پانڈے کا بیان ریکارڈ کرلیا، جنہوں نے پولیس کو متعلقہ واقعے سے چند ثبوت بھی فراہم کیے۔

دوسری جانب پولیس نے بھی واقعے کی تفتیش شروع کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں نامزد کیے گئے تمام افراد کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا، تاہم فی الحال کسی بھی نامزد شخص سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

پولیس کے مطابق نانا پاٹیکر سمیت ’ہارن اوکے پلیز’ کے دیگر افراد کا بھی بیان ریکارڈ کیا جائے گا، جس کے بعد واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: تنوشری دتہ نے ‘بگ باس’ میں شرکت کیلئے جنسی الزامات لگائے؟

خیال رہے کہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر اور فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ کے علاوہ 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ’چاکلیٹ‘ کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری کے خلاف بھی مقدمہ درج کروا رکھا ہے، تاہم اس کیس کا معاملہ الگ ہے۔

تنوشری دتہ نے تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کروا رکھے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
تنوشری دتہ نے تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کروا رکھے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے وویک اگنی ہوتری پر بھی 28 ستمبر کو الزام لگایا تھا۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ہدایت کار نے انہیں شوٹنگ کے دوران نیم برہنہ سین شوٹ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، تاہم انہیں ساتھی اداکاروں عرفان خان اور سنیل شیٹھی نے بچایا۔

بعد تنوشری دتہ نے وویک اگنی ہوتری کے خلاف بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

تنوشری دتہ نے 2005 کی رومانٹک تھرلر فلم عاشق بنایا آپ نے سے شہرت حاصل کی تھی—اسکرین شاٹ
تنوشری دتہ نے 2005 کی رومانٹک تھرلر فلم عاشق بنایا آپ نے سے شہرت حاصل کی تھی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024