• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

آئرش گلوکارہ شنیڈ او کونر نے اسلام قبول کرلیا

شائع October 27, 2018
گلوکارہ نے اپنا نام تبدیل کرکے شہدا رکھ لیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
گلوکارہ نے اپنا نام تبدیل کرکے شہدا رکھ لیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

آئرش گلوکارہ شنیڈ او کونر نے اسلام قبول کرلیا جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔

شنیڈ او کونر نے 1990 کی دہائی میں اپنے گیت 'نتھنگ کمپیئرز ٹو یو' سے شہرت کی بلندیاں حاصل کیں۔

گلوکارہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کر کے 'شہدا' رکھ لیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شنیڈ او کونر نے حوصلہ افزائی پر اپنے ساتھی مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں وہ اذان دیتی نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کو آئرش امام شیخ ڈاکٹر عمر القادری نے ایک ویڈیو جاری کی تھی، اس ویڈیو میں گلوکارہ شنیڈ او کونر نے اسلام قبول کرنے کے بارے میں بتایا تھا۔

خیال رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ شنیڈ او کونر نے مذہب کے بارے میں کھل کر بات کی ہو۔

گذشتہ سال بھی انہوں نے قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے مگڈا ڈیوٹ رکھ لیا تھا۔

یاد رہے کہ شنیڈ او کونر وہ پہلی معروف شخصیت نہیں جنہوں نے اپنا مذہب تبدیل کرتے ہوئے اسلام قبول کیا۔

بھارت کے کامیاب موسیقار اے آر رحمان نے 23 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا تھا۔

اس کے علاوہ یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ امریکی گلوکار و موسیقات مائیکل جیکسن نے بھی اسلام قبول کیا تھا، تاہم آج تک اس یہ بات حقیقت میں سامنے نہیں آپائی۔

باکسر سیوس کلے نے بھی اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کرکے محمد علی رکھ لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024