• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ڈیوین براوو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

شائع October 25, 2018
ڈیوین براوو دنیا بھر میں اپنے گانے ’چیمپیئن‘ اور ڈانس  کے لیے بھی شہرت رکھتے ہیں— فائل فوٹو
ڈیوین براوو دنیا بھر میں اپنے گانے ’چیمپیئن‘ اور ڈانس کے لیے بھی شہرت رکھتے ہیں— فائل فوٹو

معروف ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوین براوو نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

2004 میں ڈیبیو کرنے والے براوو نے 40ٹیسٹ، 164 ون ڈے اور 66ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 6ہزار سے زائد رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 300 سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔

35سالہ کرکٹر نے ویسٹ انڈین بورڈ سے جاری تنازع کے سبب گزشتہ دو سال سے اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی اور ستمبر 2016 میں پاکستان کے خلاف میچ میں آخری مرتبہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی۔

اپنے بیان میں براوو نے کہا کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہونے کی تصدیق کرتا ہوں اور مجھے آج بھی وہ دن یاد ہے جب میں نے جولائی 2004 میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

تاہم انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باوجود دنیا بھر کی ٹی20 لیگ میں فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے.

براوو نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 8سال قبل 2010 میں کھیلا تھا اور اس کے بعد محدود اوورز کی کرکٹ خصوصاً ٹی20 میچوں پر زیادہ توجہ دی اور دنیا بھر کی ٹی20 لیگ میں ٹیموں کے لیے سب سے اہم آل راؤنڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔

انہوں نے اپنا آخری ون ڈے میچ 2014 میں بھارت کے خلاف ڈرامائی سیریز میں کھیلا تھا جہاں بورڈز سے تنخواہوں پر جاری تنازع کے سبب ویسٹ انڈیز ٹیم دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

اس وقت براوو ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان تھے اور ٹاس کے موقع پر پوری ٹیم ان کے ساتھ موجود تھی اور انہوں نے کپتان کے فیصلے پر اپنی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

اس کے بعد چند دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ڈیوین براوو کے بھی بورڈ کے ساتھ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ کشیدہ ہوتے گئے اور اس کے نتیجے میں ان پر ویسٹ انڈین ٹیم کے دروازے مستقل بند ہو گئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024