• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سیاستدانوں میں اکثر مجرم ہیں،کسی کو نہیں چھوڑوں گا، وزیر اعظم

شائع October 20, 2018
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں میں سے اکثر مجرم ہیں جن کے خلاف اتنے ثبوت ہیں کہ وہ بچ نہیں سکتے۔

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ 'میں کسی مجرم سیاستدان کے دباؤ میں نہیں آؤں گا اور آخر تک جاؤں گا، جبکہ کسی چور، ڈاکو اور مجرم کو نہیں چھوڑوں گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'موجودہ اپوزیشن حقیقی اپوزیشن نہیں ہے، موجودہ اپوزیشن اپنی جائیدادیں بچانے کے لیے اکٹھی ہوئی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اچانک سعودی عرب کیوں گئے؟

نیب کی زیر حراست شہباز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کر رہے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ 'عوام پر پہلے ہی بہت بوجھ ڈال چکے ہیں، مزید نہیں ڈالنا چاہتے، جبکہ ہم چاہتے ہیں عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔'

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانا مسئلہ نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی شرائط مسئلہ ہیں۔

وزیراعظم کا بنی گالا میں نو تعمیر مسجد کا دورہ

وزیراعظم عمران خان نے بنی گالا میں نو تعمیر مسجد کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ سینیٹر فیصل جاوید اور دیگر حکام بھی تھے۔

عمران خان نے مہمانوں کے لیے تعمیر شدہ مسجد کی تعمیر کا جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے مسجد میں نوافل بھی ادا کیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024