• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا برآمدی صنعتوں کو گھریلو گیس دینے کا فیصلہ

شائع October 16, 2018 اپ ڈیٹ October 17, 2018
وزیرخزانہ اسد عمر اسلام آباد میں  اقتصادی رابطہ کمیٹی کی صدارت کررہے ہیں— فوٹو: ڈان
وزیرخزانہ اسد عمر اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کی صدارت کررہے ہیں— فوٹو: ڈان

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے برآمدی صنعتوں کو گھریلو گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 5 زیرو ریٹ برآمدی شبعوں پر مشتمل صنعتوں کو گھریلو گیس فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’گیس کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو گردشی قرضوں میں اضافہ ہوجائے گا‘

اس حوالے سے بتایا گیا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ توانائی کے شعبوں کے ساتھ ساتھ برآمدی صنعتوں کو بھی ترجیحی بنایدوں پر گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

علاوہ ازیں کہا گیا کہ موسم سرما کے تین ماہ دسمبر سے فروری تک صنعتوں کو آر ایل این جی فراہم کی جائے گی جب گھریلو گیس کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے۔

ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ مارچ سے نومبر تک صنعتوں کو گھریلو گیس اور آرایل این جی 50-50 کے تناسب سے فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا گیس، بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ

اس حوالے سے اجلاس میں گزشتہ دور حکومت میں ایل این جی ٹرمینل سے متعلق معاہدوں کے بارے میں امور زیر بحث آئے۔

ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ معاہدے کے نکات پر بحث کے بعد ہی وفاقی کابینہ کے سامنے حقائق اگلے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024