• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سلطنت کے نئے راجا کے انتخاب کی سیاست اور ‘ڈونکی کنگ’

شائع October 13, 2018
فلم کی کہانی کو خوب سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
فلم کی کہانی کو خوب سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

ایک خیالی سلطنت کے بادشاہ کی ریٹائرمنٹ اور نئے راجا کے انتخاب کی سیاسی کہانی پر مبنی پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ‘ڈونکی کنگ’ کو ملک بھر میں ریلیز کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اینیمیٹڈ فلم ‘ڈونکی کنگ’ کی کہانی ‘آزاد نگر’ نامی جانوروں کی ایک سلطنت پر مبنی ہے، جس کے بادشاہ یعنی شیر بوڑھے ہوجانے کے بعد ریٹائرڈ ہونے کو ہوتے ہیں۔

بادشاہ اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی حکومت کسی اور کے حوالے کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں، جس کے لیے مختلف ناموں پر غور بھی کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چالاک لومڑی اور معصوم گدھے کی کہانی ’دی ڈونکی کنگ‘

تاہم فلم کی کہانی اس وقت دلچسپ بن جاتی ہے، جب ایک گدھے کو سلطنت کے راجا کے طور پر نامزد کیا جاتا ہے۔

گدھے کو ایک چالاک لومڑی اس عہدے کے لیے تجویز کرتی ہیں، تاہم گدھا سلطنت کے نئے راجا بننے کو تیار نہیں ہوتے۔

چالاک لومڑی کی جانب سے سمجھائے جانے کے بعد ہی گدھا راجا بننے کو تیار ہوجاتا ہے، تاہم کہانی اس کے انتخاب کے گرد ہی گھومتی ہے اور اس دوران کئی دلچسپ واقعات سامنے آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ’ڈونکی کنگ‘

تالسمان اسٹوڈیو کے بینر تلے ریلیز ہونے والی‘ڈونکی کنگ’ کو 13 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا گیا۔

اس فلم میں جانوروں کے کرداروں پر کئی نامور اداکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

گدھے کی آواز پر جان ریمبو (افضل خان) چالاک لومڑی پر حنا دلپزیر نے آواز کا جادو جگایا ہے، جب کہ دیگر کرداروں کی آوازوں پر جاوید شیخ، فیصل قریشی اور غلام محی الدین سمیت دیگر اداکاروں نے صداکاری کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024