• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بیلن ڈی اور کے لیے 30 کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ

شائع October 9, 2018
رونالڈو اور میسی گزشتہ دس سال کے دوران پانچ، پانچ مرتبہ ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں— فائل فوٹو
رونالڈو اور میسی گزشتہ دس سال کے دوران پانچ، پانچ مرتبہ ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں— فائل فوٹو

پیرس: سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ ’بیلون ڈی اور‘ کے لیے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے جس میں چیمپیئنز لیگ چیمپیئن ریال میڈرڈ کے 8 کھلاڑی شامل ہیں۔

سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے ریال میڈرڈ کے آٹھ اور انگلش پریمیئر لیگ کے 11 کھلاڑیوں کو فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔

چیمپیئنز لیگ کی چیمپیئن ریال میڈرڈ کے گیرتھ بیل، کریم بنزیما، تھیبور کورٹوئیس، اسکو، مارسیلو، موکا موڈرچ، سرجیو راموس اور رافیل ویرین 30کھلاڑیوں کی فہرست کا حصہ بننے میں کامیاب رہے۔

اسی طرح انگلش پریمیئر لیگ کے 11 کھلاڑیوں میں ایڈن ہیزارڈ، سرجیو ایگویرو، ایلیسن، کیون ڈی برون، محمد صلاح، روبرٹو فرمینو، ہیری کین، نگولو کانٹے، ہوگو ایل لورس، سادیو مانے، پال پوگبا شامل ہیں۔

بارسلونا کے لیونل میسی اور ایوان ریکیٹچ بھی فہرست کا حصہ ہیں جبکہ ایٹلیٹکو میڈرڈ کے ڈیاگو گوڈن، اینٹوئن گریزمین اور جان اوبلاک بھی بیلن ڈی اور کی دوڑ میں شامل ہیں۔

پیرس سینٹ جرمین کے نیمار، کائلیان ایمباپے اور ایڈنسن کوانی بھی ایوارڈ کے لیے فہرست کا حصہ بننے میں کامیاب رہے۔

حال ہی میں ریال میڈرڈ سے یوونٹس جانے والے عالمی شہرت یافتہ کرسٹیانو رونالڈو کو ایک مرتبہ پھر اعزاز کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ان کا لیونل میسی، محمد صلاح اور لوکا موڈرچ سے سخت مقابلہ ہے۔

گزشتہ دس برس سے میسی اور رونالڈو اس ایوارڈ پر غالب ہیں اور دونوں کو پانچ، پانچ مرتبہ ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

فرانس نے 1956 میں پہلی مرتبہ ’’ بیلون ڈی اور‘‘ ایوارڈ متعارف کرایا تھا اور سال کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کو اس ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

ایوارڈ کے فاتح کا اعلان 3دسمبر کو پیرس میں ہونے والی تقریب کے دوران کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024