• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

شائع October 9, 2018
— فوٹو: پی ایس ایک
— فوٹو: پی ایس ایک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ 7 سیشنز کے بعد آج (9اکتوبر کو) مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 606 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 38 ہزار 504 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز کے دوران انڈیکس نے 39 ہزار 27 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو عبور کیا تاہم دن کے درمیانی حصے میں انڈیکس 37 ہزار 898 پوائنٹس کی سطح پر آگئی تھی۔

اسٹاک مارکیٹ میں آغاز میں ہی دیکھے جانے والی تیزی کو گزشتہ روز حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکیج لینے کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 9 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے 22 کروڑ 50 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔

مجموعی طور پر 349 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 173 کی قدر میں اضافہ، 152 کی قیمتوں میں کمی اور 24 کی قدر میں استحکام رہا۔

کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں لاٹے کیمیکلز لمیٹڈ 1 کروڑ 42 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، بینک آف پنجاب 1 کروڑ 1 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، ایزگارڈ نائن 95 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھیں۔

اسٹاک مارکیٹ میں کمرشل بینک اور کمیمیکلز کا شعبہ سب سے نمایاں رہا جبکہ ان کے پیچھے سیمنٹ، ٹیکنالوجی اور ٹیکسٹائل کا شعبہ تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024