• KHI: Fajr 5:13am Sunrise 6:29am
  • LHR: Fajr 4:36am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:02am
  • KHI: Fajr 5:13am Sunrise 6:29am
  • LHR: Fajr 4:36am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:02am

'جو تنوشری کے ساتھ ہوا وہ میرے ساتھ روز ہوتا ہے'

شائع October 5, 2018
—فوٹو : انسٹاگرام
—فوٹو : انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے معروف اداکار نانا پاٹیکر پر انہیں ایک شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور بھارتی اداکارہ سپنا پبی تنوشری دتا کی حمایت کردی۔

خیال رہے کہ تنو شری دتا نے کہا تھا 10 سال قبل نانا پاٹیکر نے ’ ہارن اوکے پلیز ‘ گانے کی شوٹنگ کے دوران ان سے بدتمیزی کی تھی۔

سپنا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’ یہ اُس معاملے سے متعلق میری آواز اور رائے ہے جسے میں بہت زیادہ محسوس کرتی ہوں ، میں نے اسے ایڈٹ کرنے کی بہت کوشش کی کہ یہ بہت اچھی لکھی جائے اور ڈپلومیٹک ہو لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔‘

—فوٹو : انسٹاگرام
—فوٹو : انسٹاگرام

انہوں نے کہا کہ ’ میں وہ الفاظ لکھ رہی ہوں جو میں دل سے محسوس کرتی ہوں ، میں تنوشری کی باتوں پر یقین رکھتی ہوں لیکن اہم بات یہ ہے جسے ہم بھول رہے ہیں کہ جب یہ سب ہورہا تھا تو باقی تمام خواتین کہاں تھیں ؟‘

مزید پڑھیں : نانا پاٹیکر نے جنسی طور پر ہراساں کیا، تنوشری دتہ

ایک حادثہ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’ ایک اداکارہ کے طور پر جو تنوشری کے ساتھ ہوا میں تقریباً روزانہ ایسے حالات کا سامنا کرتی ہوں ،‘

—فوٹو : انسٹاگرام
—فوٹو : انسٹاگرام

انہوں نے لکھا کہ میری آواز کو دبا دیا جاتا ہے ، میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر غلط رخ دیا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : نانا پاٹیکر نے تنوشری دتہ کو نوٹس بھجوا دیا

سپبنا پابی نے لکھا کہ میرے پاس بعض قابل خواتین کے ساتھ کام کرنے کا موقع تھا لیکن افسوس کے ساتھ میں ان خواتین سے کچھ مواقع پر مایوس ہوئی جو ایسے سانحات کے موقع پر غائب ہوجاتی ہیں اور شاید ہی ایسے واقعات سے متعلق آواز اٹھاتی ہیں۔

—فوٹو : انسٹاگرام
—فوٹو : انسٹاگرام

سپنا نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران ایک غیر مہذب لباس پہننے اور ڈانس اسٹائل کے لیے مجبور کیا گیا اور انہوں نے یہ بات اپنی اسٹائلسٹ کو بتائی تھی تاہم ان کی ساتھی نے بھی انہیں دھوکہ دے دیا تھا۔

—فوٹو : انسٹاگرام
—فوٹو : انسٹاگرام

خیال رہے کہ تنوشری دتہ نے گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ 2008 میں فلم ‘ہارن اوکے پلیز’ کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر اور فلم کے عملے نے ان کے ساتھ برا سلوک کیا۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ نانا پاٹیکر ان کے ساتھ گانے میں نامناسب سین شوٹ کروانا چاہتے تھے۔

اداکارہ کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے ایک بعد 27 ستمبر کو نانا پاٹیکر نے اعلان کیا تھا کہ وہ تنوشری دتہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025