• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

پاکستان اور آسٹریلیا کے پاس رینکنگ بہتر بنانے کا موقع

شائع October 2, 2018 اپ ڈیٹ October 5, 2018

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 7 اکتوبر سے کھیلی جائے گی اور سیریز کے ذریعے دونوں ٹیموں کے پاس اپنی رینکنگ بنانے کا بہترین موقع ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی موجودہ رینکنگ میں آسٹریلیا 106 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ پاکستان 88پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

مزید پرھیں: آسٹریلین برتری کے ساتھ 4روزہ میچ کا ڈرا پر اختتام

سیریز میں فتح کے ذریعے پاکستان رینکنگ میں برتری کے ساتھ ساتھ اپنے ریٹنگ پوائنٹس بھی بہتر کر سکتا ہے جبکہ آسٹریلیا کے پاس بھی عالمی نمبر دو بننے کا موقع موجود ہے۔

پاکستانی ٹیم سیریز میں 2-0 سے کلین سوئپ کرنے میں کامیاب رہتی ہے تو وہ 9پوائنٹس حاصل کر کے چھٹے نمبر پر موجود سری لنکا پر معمولی برتری کے ساتھ رینکنگ میں ایک درجہ بہتری حاصل کر لے گی جبکہ آسٹریلیا کے پوائنٹس کم ہو کر 100 رہ جائیں گے۔

سیریز 1-0 سے جیتنے کی صورت میں پاکستان کے پوائنٹس 95 ہو جائیں گے اور آسٹریلیا کے پوائنٹس 102 ہوں گے جبکہ سیریز ڈرا ہونے کی صورت میں پاکستان کے پوائنٹس 90 اور آسٹریلیا کے 105 ہو جائیں گے۔

اگر آسٹریلیا سیریز 1-0 سے جیتنے میں کامیاب رہتا ہے تو پاکستان دو پوائنٹس گنوا بیٹھے گا اور آسٹریلیا ایک پوائنٹ حاصل کر کے عالمی نمبر دو بن جائے گا جبکہ سیریز میں 2-0 سے کامیابی کی بدولت آسٹریلیا کے پوائنٹس 109 ہو جائیں گے اور پاکستان کے پوائنٹس کم ہو کر 84 رہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی ماڈل کا رونالڈو پر ریپ کا الزام

دوسری جانب بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے ذریعے ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے ریٹنگ پوائنٹس میں بہتری لا سکتی ہے جو اس وقت 77 ہیں تاہم دو میچوں کی سیریز میں 2-0 کامیابی ان کے پوائنٹس کی تعداد 84 تک پہنچا دے گی جبکہ بھارت عالمی نمبر ایک کے منصب سے محروم ہو سکتا ہے اور اس کے پوائنٹس کی تعداد 109ہو جائے گی لیکن عالمی درجہ بندی کا انحصار پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے نتیجے پر ہو گا۔

سیریز میں 2-0 سے کامیابی عالمی نمبر ایک بھارت کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرد گی اور ان کے ریٹنگ پوائنٹس 116 ہو جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024