• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی آج پاکستان پہنچے گی

شائع October 2, 2018 اپ ڈیٹ December 20, 2018

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کا سفر جاری ہے اور ٹرافی اپنے دورے پر آج (3 اکتوبر کو) لاہور پہنچے گی۔

عالمی کپ کی ٹرافی کو دو دن لاہور میں مختلف مقامات کی سیر کے بعد 5 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ کرکٹ کی ٹرافی کے طویل ترین سفر کا شیڈول جاری

لاہور میں 3 اکتوبر کو دن ڈیڑھ بجے ٹرافی کو کھلی بس میں سفر کرایا جائے گا جس کے بعد اسی دن قذافی اسٹیڈیم میں پونے 3 بجے سہ پہر اس کی میڈیا کے سامنے رونمائی کی جائے گی۔

4 اکتوبر کو ٹرافی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا رخ کرے گی جس کے بعد اسے واہگہ بارڈر لے جایا جائے گا اور پھر ٹرافی کی لاہور میں آخری منزل شوکت خانم ہسپتال ہوگی۔

اس کے بعد عالمی کپ کی ٹرافی اسلام آباد پہنچے گی اور وہاں دو دن رہنے کے بعد اپنے دورہ پاکستان کے آخری مرحلے میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی پہنچے گی۔

ٹرافی کی 7 اور 8 اکتوبر کو کراچی کے مختلف مقامات پر رونمائی کرائی جائے گی لیکن ان دونوں شہروں میں ٹرافی کے شیڈول کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔

عالمی کپ کی ٹرافی نے سفر کا آغاز رواں سال 28 اگست کو دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر دفتر سے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان بھارت 16 جون کو مدمقابل

اس مرتبہ ورلڈ کپ کی ٹرافی کا 21 ملکوں اور 60 شہروں کا طویل ترین دورہ ہوگا۔

عالمی کپ کا انعقاد آئندہ سال 30 مئی سے انگلینڈ میں ہوگا اور 14جولائی کو ہونے والے فائنل کی فاتح ٹیم نئے عالمی چیمپیئن کا تاج سر پر سجاتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024