• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

18 سال کی عمر میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا،سنی لیونی

شائع September 28, 2018
اداکارہ کی زندگی پر بنائی گئی ویب سیریز کو زی فائیو پر نشر کیا جا رہا ہے—فوٹو: سنی لیونی انسٹاگرام
اداکارہ کی زندگی پر بنائی گئی ویب سیریز کو زی فائیو پر نشر کیا جا رہا ہے—فوٹو: سنی لیونی انسٹاگرام

بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیونی ویسے تو اپنے انداز کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، تاہم اب انہوں نے بھی اپنے ساتھ ہونے والے نامناسب واقعے کو بیان کرتے ہوئے سب کے ساتھ تفصیلات شیئر کی ہیں۔

37 سالہ سنی لیونی نے اپنے ساتھ ہونے والے نامناسب واقعے سے پردہ ایک ایسے وقت میں اٹھایا ہے، جب ان کی زندگی پر بنائی گئی ویب سیریز ‘کرن جیت کور: ان ٹولڈ اسٹوری’ کا دوسرا سیزن جاری ہے۔

سنی لیونی نے جس واقعے سے پردہ اٹھایا ہے، اسی واقعے کو ان کی اس ویب سیریز میں بھی فلمایا گیا ہے۔

نشریاتی ادارے ‘بز فیڈ نیوز’ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سنی لیونی نے بتایا کہ کس طرح انہیں 18 برس کی عمر میں شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا اور انہوں نے کس طرح اس نامناسب واقعے کے خلاف اپنا رد عمل دیا۔

اداکارہ اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ—فوٹو: سنی لیونی انسٹاگرام
اداکارہ اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ—فوٹو: سنی لیونی انسٹاگرام

سنی لیونی نے بتایا کہ جب وہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں تھیں اور انہیں ایک میوزک ویڈیو میں ایک ریپر کے ساتھ مرکزی ماڈلنگ کا کام ملا تو انہیں ریپر نے ہراساں کیا۔

سنی لیونی کے مطابق جب انہوں نے میوزک ویڈیو کی شوٹنگ ختم کی تو اس ریپر نے انہیں ملنے کے لیے دباؤ ڈالا، ساتھ ہی دھمکی دی کہ اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو ان کا معاوضہ کم کردیا جائے گا۔

سنی لیونی کے مطابق وہ جانتی تھیں کہ وہ بھی ریپر کی طرح مرکزی کاسٹ میں ہیں، اس لیے انہوں نے ان نامناسب رویے کے خلاف پروڈیوسر کو شکایت کردی اور بتایا کہ اس ریپر کو ان سے دور رکھا جائے ورنہ وہ کام چھوڑ دیں گی۔

سنی لیونی نے پہلی بار جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے—فوٹو: اے ایف پی
سنی لیونی نے پہلی بار جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے—فوٹو: اے ایف پی

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اب اس ریپر کا نام نہیں بتانا چاہتیں، کیوں کہ اب ان کا اس کے خلاف کوئی قانونی مقدمہ درج کرنے کا ارادہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سنی لیونی کی زندگی کے تمام راز فاش

بز فیڈ نے اپنی رپورٹ میں سنی لیونی کے کیریئر اور ان کی زندگی سے متعلق اور بھی کئی حیران کن باتیں لکھیں اور بتایا کہ کس طرح کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی معروف فحش اداکارہ بنیں اور پھر کیسے اس نے خود کو بولی وڈ کی بہترین اداکارہ بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنی لیونی کا جنم کینیڈا میں ہوا اور وہیں انہوں نے ابتدائی زندگی کے ایام آزادی اور خوشی کے ساتھ گزارے۔

بھارتی نژاد کینیڈین انجنیئر کے گھر پیدا ہونے والی سنی لیونی کے حوالے سے بتایا گیا کہ جب وہ ٹین ایج کی عمر میں پہنچیں تو ان کے خاندان کو کینیڈا سے لاس اینجلس منتقل ہونا پڑا اور وہیں سے ہی سنی لیونی کی دوسری زندگی کا آغاز ہوا۔

کینیڈا میں پیدا ہونے والی سنی لیونی لاس اینجلس میں پلی بڑھیں اور کیریئر کا آغاز کیا، بعد ازاں وہ بھارت پہنچ کر شہرت کی نئی بلندیوں کو پہنچیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنی لیونی کی جانب سے فحش فلموں میں آنا بھی ان کی ایک مجبوری تھی، کیوں کہ کینیڈا سے لاس اینجلس منتقل ہونے کے بعد ان کے گھر کے مالی حالات انتہائی خستہ ہوگئے تھے۔

اداکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ—فوٹو: سنی لیونی انسٹاگرام
اداکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ—فوٹو: سنی لیونی انسٹاگرام

سنی لیونی نے اپنے انٹرویو میں لاس اینجلس سے مممبئی منتقل ہونے اور بھارت میں خود کو درپیش مسائل اور لوگوں کے رویوں کے حوالے سے بھی بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ بعض لوگ یہ سوچتے ہیں کہ جس طرح ایک خاتون اداکاری کے لیے مختصر کپڑے پہنتی اور فلم میں نامناسب سین شوٹ کرواتی ہیں، اسی طرح وہ اصل زندگی میں بھی مرد حضرات کی جانب سے نامناسب رویے پر بات نہیں کریں گی اور ایسے افراد خواتین کے ساتھ غلط رویہ اختیار کرنے کو اپنا حق بھی سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سنی لیونی پر سکھوں کے جذبات مجروح کرنے کا الزام

انٹرویو کے دوران سنی لیونی نے اپنی زندگی پر بنائی گئی ویب سیریز ‘کرن جیت کور: ان ٹولڈ اسٹوری’ کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ اس میں ان کی زندگی کے کئی اصل میں ہونے والے نامناسب واقعات کو بھی فلمایا گیا ہے۔

سنی لیونی نے بتایا کہ وہ اس وقت بے حد خوش ہوتی ہیں جب نوجوان خواتین یا کم عمر لڑکیاں انہیں دیکھ کر ان کے قریب آکر ان سے بات کرتی اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق کئی نوجوان لڑکیاں ان سے محبت کا اظہار کرنے کے بعد ان کے ساتھ سیلفی کھچواتی ہیں اور وہ ایسی لڑکیوں کو کہتی ہیں کو وہ اپنے ساتھ ہونے والے نامناسب رویے پر کھل کر بات کیا کریں۔

یاد رہے سنی لیونی کا اصل نام کرن جیت کور ہے اور وہ سکھ خاندان کے ہاں مئی 1981 میں کینیڈا میں پیدا ہوئیں۔

سنی لیونی نہ صرف بھارتی بلکہ امریکی و کینیڈین شہریت بھی رکھتی ہیں، انہیں متعدد بولی وڈ فلموں میں کام کرنے کے باوجود اب تک فحش اداکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرا اصل نام کرن جیت ہے، سنی لیونی تو بس ایک برانڈ ہے‘

انہوں نے ابتدائی طور پر کینیڈین و امریکی فحش فلموں میں قسمت آزمائی کی، جس کے بعد وہ 2012 میں پہلی بار بولی وڈ فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔

سنی لیونی نے بولی وڈ فلمی کیریئر کی شروعات 2012 میں ریلیز ہونے والی تھرلر فلم ’جسم 2‘ سے کی، اب تک وہ 25 سے زائد فلموں میں مرکزی اداکارہ سمیت معاون اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

سنی لیونی کو زیادہ تر بولی وڈ فلموں میں آئٹم گانوں کے لیے کاسٹ کرنے سمیت بولڈ کرداروں کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

ان کے ہاں سروگیسی کے ذریعے 2 جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی، اس سے قبل انہوں نے 2017 میں ایک بچی کو بھی گود لیا تھا، ان کی شادی کینیڈین نژاد شخص سے ہوئی۔

سنی لیونی متعدد بولی وٖڈ فلموں اور آئٹم سانگس میں جلوہ گر ہو چکی ہیں—فوٹو: اے ایف پی
سنی لیونی متعدد بولی وٖڈ فلموں اور آئٹم سانگس میں جلوہ گر ہو چکی ہیں—فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024