• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

ایشیا کپ: بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شائع September 23, 2018 اپ ڈیٹ September 24, 2018

ابوظہبی: ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ افغانستان کے لیے اس لیے اہم ہے کیونکہ اس میچ میں فتح اس کی فائنل کے لیے راہ کو ہموار کردے گی جبکہ شکست کی صورت میں اس کی فائنل میں رسائی مشکل ہوجائے گی۔

ادھر بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی بقا کی جنگ لڑنے کے لیے میدان میں اتر رہی ہے کیونکہ اسے ایونٹ میں پہلے ہی افغانستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جہاں محمد متھن اور روبیل حسین کی جگہ پر امرالقیس اور نظم الاسلام کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ افغانستان کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور نجیب اللہ زادران کی جگہ پر تجربہ کار سمیع اللہ شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم کپتان مشرفی مرتضیٰ، لٹن داس، نظم الحسین، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، محمود اللہ، امر القیس، مصدق حسین، مہدی حسن میراز، نظم الاسلام اور مستفیض الرحمٰن پر مشتمل ہے۔

افغانستان کی ٹیم میں کپتان اصغر افغان، محمد شہزاد، احسان اللہ، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، سمیع اللہ شنواری، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، آفتاب عالم اور مجیب الرحمٰن شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں دونوں ہی ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

افغانستان کو پاکستان نے اننگز کے اختتامی لمحات میں شعیب ملک کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

اسی روز بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست سے دوچار کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024