• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فیڈرر اور جوکووچ کی جوڑی پہلی آزمائش میں ناکام

شائع September 22, 2018 اپ ڈیٹ September 25, 2018
راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ لیور کپ میں یورپ کی نمائندگی کر رہے ہیں— فوٹو: اے پی
راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ لیور کپ میں یورپ کی نمائندگی کر رہے ہیں— فوٹو: اے پی

پہلی مرتبہ ٹینس کے میدان میں ایک ساتھ اترنے والے سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑیوں راجر فیڈرر ار نوواک جوکووچ کو اپنے پہلے ہی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

لیور کپ کے ڈبلز کے مقابلے میں فیڈرر اور جوکووچ کی جوڑی کو امریکا کے جیک سوک اور جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کی جوڑی نے شکست دی لیکن اس شکست کے باوجود یورپ کی ٹیم کو 1-3 کی برتری حاصل ہے۔

سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑیوں نے پہلا سیٹ 6-7 سے جیتا لیکن اگلے سیٹ میں انہیں 3-6 سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

آخری سیٹ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا جس میں فیڈرر اور جوکووچ کی جوڑی کو 6-10 سے شکست ہوئی اور تین مرتبہ کے ڈبلز مقابلوں کے چیمپیئن سوک کے تجربے نے دونوں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں شکست سے دوچار کیا۔

میچ کے دوران اس وقت دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے جوکووچ نے حادثاتہ طور پر گیند اپنے جوڑی دار کو مار دی جس پر دونوں کھلاڑی خوب لطف اندوز ہوئے جبکہ شائقین کو بھی میچ کے دوران بھرپور تفریح ملی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024