• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

مشکلات میں گھری بنگلہ دیش کی مدد کو سومیا اور قیس پہنچ گئے

شائع September 22, 2018 اپ ڈیٹ September 24, 2018

ڈھاکا: بنگلہ دیش نے انجری اور بیٹنگ مسائل کے حل کے لیے امرالقیس اور سومیا سرکار کو ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

بنگلہ دیش نے ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد دو اضافی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: تمیم انجری کا شکار ہو کر ایشیا کپ سے باہر

سینئر بلے بازوں کی انجریز کے باعث بنگلہ دیشی ٹیم پریشانی میں مبتلا ہے، تمیم اقبال ٹورنامنٹ کے پہلے ہی میچ میں انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

اس کے ساتھ ساتھ شکیب الحسن انگلی اور مشفیق الرحیم پسلی کی انجری کے باوجود مسلسل کھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی انجری مزید بگڑنے کا بھی اندیشہ ہے۔

بنگلہ دیش کے سلیکٹرز نے ایشیا کپ میں افغانستان اور بھارت کے خلاف میچ میں بلے بازوں کی ناکامی کو مدنظر رکھتے ہوئے دو اضافی بلے بازوں امرالقیس اور سومیا سرکار کو اسکواڈ میں شامل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں افغانستان کا اپ سیٹ، بنگلہ دیش کو شکست

اعلان کردہ اسکواڈ کپتان مشرفی مرتضیٰ، نائب کپتان شکیب الحسن، محمد متھن، لٹن داس، مشفیق الرحیم، عارف الحق، محموداللہ، مصدق حسین، نظم الحسین، مہدی حسن میراز، نظم الاسلام، روبیل حسین، مستفیض الرحمان، ابوحیدر، مومن الحق، سومیا سرکار اور امرالقیس پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو دنوں میں لگاتار دو میچ کگکھیلنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کو افغانستان نے اسپنرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت شکست سے دوچار کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز بھارت نے بھی انہیں یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی سات وکٹ سے شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024