• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

گلوکارہ ریانا باربارڈوس حکومت کی جانب سے سفیر مقرر

شائع September 22, 2018
اداکارہ پہلے ہی بارباڈوس کی کلچر سے متعلق خصوصی سفیر بھی ہیں—فوٹو: اسٹریٹ ٹائمز
اداکارہ پہلے ہی بارباڈوس کی کلچر سے متعلق خصوصی سفیر بھی ہیں—فوٹو: اسٹریٹ ٹائمز

شمالی امریکی کیریبین ملک بارباڈوس نے معروف پاپ گلوکارہ ریانا کو اپنے ملک میں صحت و تعلیم سے متعلق سفیر مقرر کردیا۔

خیال رہے کہ 30 سالہ گلوکارہ ریانا اس سے قبل بھی اپنے ہی ملک کی خصوصی سفیر برائے کلچر کی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے ایک سفارتکار کے خود مختاراعلیٰ عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔

گلوکارہ کو جنیوا کنونشن 1815 میں ایک سفارتکار کے طے کردہ اصولوں کے تحت تعینات کیا گیا ہے، انہیں ایک سفیر یا ہیڈ آف مشن جیسے اختیارات حاصل ہوں گے اور وہ اپنے کام کے حوالے سے مکمل طور پر خود مختار ہوں گی۔

بارباڈوس حکومت کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ گلوکارہ ملک میں تعلیم، سیاحت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے کام کریں گی، تاہم انہیں صحت جیسے مسائل پر بھی کام کرنے کا اختیار ہوگا۔

بارباڈوس کی خاتون وزیر اعظم میا امور موتلے نے پاپ گلوکارہ کا تقرر کرتے ہوئے اسے حکومت کے لیے اپنا اعزاز قرار دیا اور کہا کہ ریانا کی حب الوطنی اور ملک کے لیے کام کرنے کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سرکاری بیان میں گلوکارہ ریانا کی وطن اور ہم وطنوں سے محبت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ریانا کا شمار دنیا کی سب سے زیادہ مقبول گلوکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ بارباڈوس کے جنوب مغربی جزیرے سینٹ مائیکل میں 1988 کو پیدا ہوئیں۔

انہوں نے 2003 میں اپنے کلاس فیلوز کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا، تاہم جلد ہی انہوں نے امریکا کے معروف میوزک پروڈیوسرز اور گلوکاراؤں کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔

ریانا کے متعدد میوزک ایلبم کو سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ایلبمز کا بھی اعزاز حاصل ہے، انہوں نے چند فلموں میں بطور گلوکارہ و ڈانسر بھی اپنے جوہر دکھائے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوگارہ ریانا اور سعودی ارب پتی شخص کے تعلقات ختم

ایک اندازے کے مطابق ان کے اثاثوں کی ملکیت 21 کروڑ امریکی ڈالرز یعنی پاکستانی 21 ارب روپے سے زائد ہے۔

سعودی ارب پتی نوجوان سے ان کے تعلقات ڈیڑھ سال تک رہے—فوٹو: یو ایس ویکلی
سعودی ارب پتی نوجوان سے ان کے تعلقات ڈیڑھ سال تک رہے—فوٹو: یو ایس ویکلی

ان کا شمار نہ صرف معروف پاپ گلوکاراؤں میں ہوتا ہے، بلکہ وہ سوشل میڈیا کی انتہائی بااثر شخصیات میں سے بھی ایک ہیں۔

رواں برس مارچ میں انہوں نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کے خلاف صرف ایک ٹوئیٹ کی تھی، جس پر ایپلی کیشن کو کروڑوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

گلوکارہ ریانا کے ماضی میں عرب ارب پتی شخص حسن جمیل کے ساتھ بھی تعلقات جوڑے جاتے رہے ہیں۔

تاہم رواں برس جون میں یہ خبر سامنے آئی کہ سعودی عرب کے ارب پتی نوجوان حسن جمیل اور ریانا کے درمیان ڈیڑھ سال سے جاری تعلقات ختم ہوگئے۔

حسن جمیل اور ریانا کو متعدد بار فرانس سمیت دیگر ممالک میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، تاہم ان دونوں نے خود کبھی ایک دوسرے سے تعلقات کی تصدیق نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024