• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

بھارت کی ایشیا کپ میں مسلسل تیسری فتح، بنگلہ دیش کو دوسری شکست

شائع September 21, 2018 اپ ڈیٹ September 23, 2018
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے پی
—فوٹو:اے پی

بھارت نے ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے میں بنگلہ دیش کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری فتح سمیٹ کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روپت شرما نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو تمیم اقبال سے محروم اوپننگ جوڑی 15 رنز پر ہی ٹوٹ گئی جب لٹن داس 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد دوسرے اوپنر ناظم الحسین شانتو بھی 7 رنز بنا کر 16 کے مجموعی اسکور پر بمراہ کی وکٹ بن گئے۔

بنگلہ دیش کے تجربہ آل راؤںڈر شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کی جوڑی بھی دیر پا ثابت نہ ہوسکی تاہم اسکور کو 42 رنز تک پہنچایا اور شکیب 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد متھن بھی صرف 9 رنز کا اضافہ کرسکے جبکہ 65 کے اسکور پر 21 رنز بنانے والے مشفق الرحیم بھی ہمت بھی جواب دے گئی۔

محمود اللہ نے ذمہ داری نبھانے کی مقدور کوشش کی اور اسکور کو 101 رنز تک پہنچا کر آؤٹ ہوئے تو انہوں نے 25 رنز بنائے تھے اسی کے ساتھ ان کے ساتھی بلےباز مصدق حسین بھی 101 رنز پر پر آؤٹ ہوئے تو بنگلہ دیش کی ٹیم شدید مشکلات میں گھر چکی تھی۔

مہدی حسن میراز نے کپتان مشرفی مرتضیٰ کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ میں ٹیم کو کچھ سنبھالا اور اسکور کو 167 رنز تک پہنچا دیا۔

مشرفی مرتضیٰ 26 اور مہدی حسن میراز 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز مستفیض الرحمٰن تھے جنہوں نے 3 رنز کا اضافہ کیا۔

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم آخری اوور کی پہلی گیند پر 173 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

بھارت کے جدیجا نے 4، کمار اور بمراہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

مضبوط بھارتی ٹیم نے آسان ہدف کا تعاقب بھی پراعتماد انداز میں کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں کپتان روہیت شرما اور شیکھر دھون نے 61 رنز بنا کر جیت کی بنیاد رکھی۔

شیکھر دھون 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد شرما اور رائیدو نے اسکور کو 106 تک پہنچایا جس میں رائیدو کا حصہ صرف 13 رنز تھا جنہیں روبیل حسین نے آؤٹ کیا۔

سابق کپتان مہندرا دھونی نے 33 رنز بنا کر روہیت شرما کے ساتھ مل کر ٹیم کو ہدف کے قریب تک پہنچایا اور 170 کے اسکور پر مشرفی مرتضیٰ کی گیند پر ہمت ہار گئے تاہم روہیت شرما نے ٹیم کو جیتوا دیا۔

بھارت نے مطلوبہ ہدف 37 ویں اوور کی دوسری گیند میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں مسلسل تسیری کامیابی سمیٹی۔

کپتان روہیت شرما نے ناقابل شکست 83 رنز بنائے اور دنیش کارتک نے آوٹ ہوئے بغیر ایک رن بنایا۔

بنگلہ دیش کے مشرفی مرتضیٰ، شکیب الحسن اور روبیل حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، انجری کا شکار ہردک پانڈیا کی جگہ آل راؤنڈر رویندرا جاڈیجا کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم میں بھی تبدیلیاں کی گئیں، ابو حیدر اور مومن الحق کی جگہ مستفیض الرحمٰن اور مشفق الرحیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم میں کپتان روہیت شرما، دنیش کارتھک، شکھر دھوان، امباتی رائیڈو، مہیندر سنگھ دھونی، کیدار جادھو، رویندر جاڈیجہ، بھوونیشور کمار، کلدیب یادیو، جسپریت بمرا اور یوزویندر چاہال شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کی ٹیم کپتان مشرفی مرتضیٰ، لٹن داس، نظم الحسین، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، محمد متھن، محمود اللہ، مصدق حسین، مہدی حسن میراز، روبیل حسین اور مستفیض الرحمٰن پر مشتمل ہے۔

بھارت نے اب تک ایونٹ میں 2 میچز کھیلے ہیں اور دونوں میچوں میں ہی کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں: ہانگ کانگ نے بھارت کے خلاف تاریخ رقم کردی

اپنے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اس نے ہانگ کانگ کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ دوسرے مقابلے میں پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے لیے یہ ایونٹ زیادہ اچھا نہیں رہا، اور پہلے مرحلے میں اسے افغانستان سے بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس کے علاوہ اس نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنا پہلا میچ جیتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025