• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

ثانیہ مرزا اور اظہر محمود کے درمیان دلچسپ نوک جھونک

شائع September 18, 2018

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی بیوی اور مایہ ناز ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا رہتی تو بھارت میں ہیں لیکن ان کے قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے دوستانہ مراسم ہیں جس کی جھلک اکثر ٹوئٹر پر نظر آتی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود، ان کی اہلیہ اور ثانیہ مرزا کے درمیان اسی طرح کی ایک دلچسپ نوک جھونک نے ٹوئٹر شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کی فرمائش پر شعیب ملک نے خود کو بدل دیا

ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی اور بیگم کے لیے اپنا حلیہ بدل لیا اور یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی۔

تاہم شعیب ملک کے اس اقدام نے اظہر محمود کے لیے مشکلات کھڑی کر دیں اور ان کی بیگم ایبا قریشی نے شعیب ملک کو سراہتے ہوئے لکھا کہ بیگم کو خوش کرنا تو کوئی تم سے سیکھے۔

اظہر نے شعیب کو کہا کہ تو نے ہمیں مروا دیا اور پھر شعیب کی طرح اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب سب کر رہے ہیں تو ہم بھی بیگم کو خوش کر دیتے ہیں۔

اس پر ثانیہ مرزا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اظہر محمود سے کہا کہ اظہر بھائی اگر میں آپ ہوتی اور ایبا میری بیوی ہوتی تو مجھ میں یہ کرنے کی ہمت نہ ہوتی۔ اس کے لیے مکمل مارکس ملنے چاہئیں لیکن یاد رکھیں گھر بھی تو جانا ہے۔ کیونکہ میں اور ایبا آخرکار کسی وجہ سے ہی دوست ہیں۔

اظہر نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمہارا میاں ہم سب کو پھنسوا رہا تھا۔ میں نے یہ سب کرنے کی ہمت اس لیے کی کیونکہ میں ساڑھے تین ماہ سے گھر نہیں گیا۔ ایبا کے اطراف میں تین بچے موجود ہیں اس لیے امید ہے کہ وہ یہ سب بھول جائے گی۔ آپ تو جانتی ہیں کہ میں کتنا بہادر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کے نہ کھیلنے سے بھارتی ٹیم کو فرق پڑسکتا ہے، سرفراز احمد

یاد رہے کہ اظہر محمود ایشیا کپ کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود قومی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے لیکن اپنے 4سالہ بھتیجے کے انتقال کے سبب وطن واپس لوٹ رہے ہیں جہاں وہ ان کی تدفین میں شرکت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025