• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’سب سے بڑا ٹھگ‘

شائع September 18, 2018
فلم میں امیتابھ کے کردار کا نام خدا بخش ہوگا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم میں امیتابھ کے کردار کا نام خدا بخش ہوگا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی اگلی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے سب سے بڑے ٹھگ کا پوسٹر جاری کردیا۔

یہ پوسٹر کسی اور کا نہیں بلکہ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کا ہے، جو پہلی مرتبہ عامر خان کے ساتھ اس فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

عامر خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امیتابھ بچن کے کردار کو متعارف کروانے کے لیے یہ موشن پوسٹر ریلیز کیا۔

اس پوسٹر میں امیتابھ بچن نہایت منفرد کردار میں نظر آئے، فلم میں ان کے کردار کا نام خدا بخش ہوگا۔

اس فلم میں عامر اور امیتابھ کے علاوہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

رپورٹس کے مطابق عامر خان جلد اپنے اور اداکاراؤں کے موشن پوسٹرز بھی شیئر کریں گے۔

حال ہی میں فلم کا پہلا لوگو پوسٹر بھی ریلیز ہوا تھا، جسے مداحوں نے کافی پسند کیا۔

فلم کی ہدایات وجے کرشنا اچاریا دے رہے ہیں جبکہ اس کی پروڈکشن یش راج فلمز کے بینر تلے ہوگی۔

واضح رہے کہ ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی عامر خان کی اس نئی فلم کے بارے میں لوگوں کا یہ بھی خیال تھا کہ اس کی کہانی مقبول ہولی وڈ فلم سیریز ’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘ سے متاثر ہے۔

تاہم عامر خان نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'یہ فلم کسی بھی دوسری فلم سے متاثر نہیں، یہ ایک ایکشن ایڈونچر فلم ہے مگر اس کی کہانی کسی اور سے نہیں ملتی'۔

فلم اگلے سال دیوالی کے موقع پرسینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024