• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

ماریہ واسطی پیار سے محروم مگر چالاک خاتون بننے کو تیار

شائع September 17, 2018
اداکارہ کا گزشتہ برس ریلیز ہونے والا ڈرامہ دھند بے حد مقبول ہوا تھا—فوٹو: ماریہ واسطی فیس بک
اداکارہ کا گزشتہ برس ریلیز ہونے والا ڈرامہ دھند بے حد مقبول ہوا تھا—فوٹو: ماریہ واسطی فیس بک

انجانے خوف پر مبنی ڈرامہ سیریل ‘دھند’ کی شاندار کامیابی کے بعد ماریہ واسطی جلد ہی ایک منفرد ڈرامے میں اپنا پیار سے محروم مگر ایک چالاک خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ ماریہ واسطی جلد ہی آنے والی ڈرامہ سیریل ‘شہر ملال’ میں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، جو اپنے پیار کو حاصل کرنے میں ناکام تو ہوجاتی ہیں، تاہم ان کی شادی کسی دوسرے شخص سے ہوجاتی ہے۔

اس ڈرامے کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں ماریہ واسطی ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، جس کے رویے سے بہت سارے لوگ نہ صرف متاثر ہوں گے، بلکہ لوگ ان کے کردار کو بھی سمجھ نہیں پائیں گے۔

ڈرامے کی شوٹنگ جاری ہے—اسکرین شاٹ
ڈرامے کی شوٹنگ جاری ہے—اسکرین شاٹ

ڈرامے اور اپنے کردار کے حوالے سے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے ماریہ واسطی نے بتایا کہ وہ ‘شہر ملال’ میں ‘تابندہ’ نامی طاقتور اور چالاک خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا کردار نہ صرف چالاک ہے، بلکہ جذباتی بھی ہے۔

ماریہ واسطی نے وضاحت کی کہ تابندہ اپنے پیار کو حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد دوسرے شٰخص سے شادی کرلیتی ہیں، جس وجہ سے ان کے رویے میں سختی آجاتی ہے اور اسی وجہ سے ہی ان کے طرز زندگی سے دیگر لوگ بھی متاثر ہوتے نظر آتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی ایک انسان کی زندگی کو بیان کرتی ہے کہ وہ کس طرح اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کی وجہ سے زندگی گزارتا اور اسے منفرد رنگ دیتا ہے۔

ماریہ واسطی کے مطابق ڈرامے میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے رویے انسان پر اثر انداز ہوتے ہیں اور ہر کسی کی زندگی ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔

انہوں نے ڈرامے کی دیگر کاسٹ کو پروفیشنل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کام پر فوکس کرنے والے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہیں۔

خیال رہے کہ فرقان آدم کی اس ڈرامہ سیریل میں ماریہ واسطی کے علاوہ حاجرہ یامین، زینب قیوم، رابعہ کلثوم، ریحان اور علی عباس شامل ہیں۔

اداکارہ نے ڈرامے کی دیگر کاسٹ کی بھی تعریف کی—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے ڈرامے کی دیگر کاسٹ کی بھی تعریف کی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025