• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

انوشکا شرما نے کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز بتادیا

شائع September 16, 2018

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بولی وڈ اسٹار انوشکا شرما نے اپنی زندگی سے متعلق بتاتے ہوئے شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دیا ہے کہ کس طرح وہ اپنے کام اور رشتے کے درمیان توازن قائم کرسکتے ہیں۔

ڈان امیجز کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے انوشکا شرما نے بتایا کہ ویرات کوہلی اور وہ ایک دوسرے کے لیے وقت کیسے نکالتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ ہم نجی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم بھلے اپنے اپنے کام سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں لیکن یہ چیز ہماری زندگیوں کو متاثر نہیں کرتی'۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہماری ترجیحات بہت واضح ہیں،لیکن ہم ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیاہ وقت گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انوشکا شرما کا کہنا تھاکہ 'ہماری پہچان صرف ہمارے کام سے ہی نہیں، ہم بہت سادہ لوگ ہیں اور عام چیزیں کرنا پسند کرتے ہیں۔دنیا کے لیے یہ سب ہمارے پروفیشن سے متعلق ہے لیکن حقیقت میں ہمارا تعلق ویسا ہی ہے جیسے دو عام افراد ایک رشتے میں بندھے ہوئے ہوتے ہیں میں اور ویرات ایک دوسرے کو کیریئر کی نظر سے نہیں دیکھتے۔‘

خٰیال رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024