• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

الیکشن کمیشن کا 'پی ایس 13' میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

شائع September 11, 2018

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 13 (لاڑکانہ) میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار عادل الطاف کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل نے دیتے ہوئے کہا کہ حلقے میں ایک لاکھ 3 ہزار 965 ووٹ ڈالے گئے، جن میں سے درست ووٹوں کی تعداد 99 ہزار 379 ہے، جبکہ دونوں امیدواروں کے درمیان ووٹوں کا فرق ایک ہزار 899 ہے۔

الیکشن کمیشن نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 13 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دے دیا۔

کمیشن کی جانب سے ریٹرننگ افسر کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی موجودگی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے اور 2 اکتوبر کو رزلٹ کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے حزب اللہ بُگھیو نے حلقے سے کامیابی حاصل کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025