• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

’میں کامران اکمل کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہوں‘

شائع September 10, 2018 اپ ڈیٹ September 13, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میں کبھی کامران اکمل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنا، بلکہ ٹیم کا انتخاب سب کی مشاورت سے ہوتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایشیا کپ کے لیے ٹیم کی تیاریوں کے حوالے سے بتایا کہ ’ہماری تیاری مکمل ہے اور ایونٹ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ایشیا کپ بڑا ایونٹ ہے ساری ٹاپ ٹیمیں کھیل رہی ہیں، تاہم بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

سرفراز احمد نے اپنی انفرادی تیاری کے حوالے سے کہا کہ وہ بیٹنگ پر توجہ دے رہے ہیں اور ان کی فٹنس بھی اس وقت بہتر ہے، جبکہ کبھی بھی آرام کرنے کے حوالے سے بات نہیں کی۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ میں کوہلی کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھائیں گے، حسن علی

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ایونٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تو متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستان اے ٹیم کے وکٹ کیپر ان کے لیے آپشن ہوں گے، تاہم ابھی کسی دوسرے وکٹ کیپر کی ضرورت نہیں ہے۔

تجربہ کار وکٹ کیپر کامران اکمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میں کبھی کامران اکمل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنا، بلکہ ٹیم کا انتخاب سب کی مشاورت سے ہوتا ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کنڈیشنز کے حوالے سے سرفراز احمد نے واضح کیا کہ یہاں تمام ٹیمیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ہی ترجیح دیں گی، تاہم ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنے اسپینرز کو مؤثر بنانے کی کوشش کریں گے۔

بھارت کے خلاف میچ کا تذکرہ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وہ روایتی حریف کے خلاف میچ میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ سے حفیظ اور عماد ڈراپ

سرفراز احمد نے کہا کہ ایشیا کپ سے ورلڈکپ کے سفر کا آغاز ہوگیا ہے، پاکستانی اسکواڈ میں محمد حفیظ کی ضرورت ہے اور وہ پاکستان کے ورلڈ کپ پلان کا حصہ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ’شکر ہے اللہ نے ابھی تک تنقید سے بچایا ہوا ہے‘۔

ایشیا کپ رواں ماہ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں موجود ہیں اور 19 ستمبر کو مدمقابل ہوں گے۔

ایونٹ میں پاکستان گروپ میں اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو ہانگ کانگ اور 19 کو بھارت سے کھیلے گا۔

قومی ٹیم کا ڈیم فنڈ میں 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ میں 32 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ ایشیا کپ کے لیے منتخب ہونے والے اسکواڈ کا ہر کھلاڑی 2، 2 لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں دے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپیل کی کہ عوام ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کیونکہ اس سے ملک کو ہی فائدہ ہوگا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Aqsa Javaid Sep 10, 2018 12:44pm
Good Step.

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024