• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ناؤمی اوساکا گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچنے والی پہلی جاپانی کھلاڑی

شائع September 7, 2018 اپ ڈیٹ September 10, 2018
ناؤمی اساکا کا یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچنے کے بعد فاتحانہ انداز— فوٹو: اے پی
ناؤمی اساکا کا یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچنے کے بعد فاتحانہ انداز— فوٹو: اے پی

نیویارک: جاپان کی ناؤمی اوساکا نے یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں فتح کی بدولت کسی بھی گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کے وومنز فائنل میں پہنچنے والی پہلی جاپانی کھلاڑی بن گئیں جہاں ان کا مقابلہ سرینا ولیمز سے ہو گا۔

امریکا میں جاری میگا ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے وومنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں جاپان کی ناؤمی اوساکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کی میڈیسن کیز کو اسٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وہ جاپان کی پہلی ویمنز کھلاڑی ہیں جنہوں نے کسی گرینڈ سلیم ٹینس ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

مزید پڑھیں: فیڈرر کو یو ایس اوپن میں اپ سیٹ شکست، شیراپووا بھی باہر

ان سے قبل کوئی بھی جاپانی وومنز کھلاڑی گرینڈ سلیم کا فائنل نہیں کھیل سکی تھی اور ان سے قبل بہترین کارکردگی کا ریکارڈ کمیکو ڈیٹ کے پاس تھا جنہوں 1996 میں ومبلڈن کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کل ہونے والے یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں اوساکا کا مقابلہ 23مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپیئن سرینا ولیمز سے ہو گا جنہوں نے لیٹویا کی آناستاسیجا سیواستووا کو فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

ریکارڈ ساز امریکی ٹینس اسٹار نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سیواستووا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 0-6 سے مات دے کر نویں مرتبہ یو ایس اوپن کے فائنل میں جگہ بنائی۔

اگر سرینا ولیمز فائنل میں کامیابی حاصل کر لیتی ہیں تو وہ مارگریٹ کورٹ کا 24گرینڈ سلیم جیتنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024