• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

نواز شریف،مریم نواز کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا بینچ تشکیل

شائع September 7, 2018

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں پر بینچ تشکیل دے دیا۔

ہائی کورٹ کی طرف سے آئندہ ہفتے کی جاری کردہ 'کاز لسٹ' کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن پیر کو ایون فیلڈ میں سزا یافتہ ملزمان کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

اس سے قبل نواز شریف اور دیگر کی اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں پر جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل بینچ نے سماعت کی تھی۔

عدالت نے اپیلوں کو گرمیوں کی تعطیلات کے بعد جبکہ سزا معطلی کی درخواستوں کو اگلے ہفتے دستیاب بینچ کے روبرو مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔

جسٹس عامر فاروق اور میاں گل حسن پر مشتمل دوسرے بینچ کے روبرو فریقین کے وکلا نے دلائل دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: نواز، مریم اور صفدر کی اپیلوں پر نیب کو نوٹس

تاہم عدالتی ہفتہ مکمل ہونے پر بینچ ٹوٹ گیا اور جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل تیسرا بینچ تشکیل دیا گیا۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے 20 اگست کو سزا معطلی کی اپیلوں کو گرمیوں کی تعطیلات کے بعد دستیاب بینچ کے روبرو مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔

سپریم کورٹ کی طرف سے العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل چھ ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم آیا تو نواز شریف کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی، جس میں سزا معطلی کی درخواستوں کو گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔

مزید پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس: ہائیکورٹ میں درخواست زیر سماعت، احتساب عدالت کی کارروائی ملتوی

نواز شریف کی درخواست پر جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے درخواست نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سزا معطلی کی درخواستوں کو پہلے ہی اپیلوں کے ساتھ مقرر کیا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024