• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یو ایس اوپن: جوکووچ اور میڈنسن کیز سیمی فائنل میں

شائع September 6, 2018
سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کا یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد ایک انداز— فوٹو: اے ایف پی
سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کا یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد ایک انداز— فوٹو: اے ایف پی

نیویارک: سربیا کے نامور ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

امریکا میں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن میں جمعرات کو کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں سربیا کے نامور ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اسٹریٹ سیٹ میں باآسانی فتح حاصل کی۔

سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے جان ملمین کو 3-6، 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جوکووچ کی فتح کے ساتھ ساتھ یو ایس اوپن مینز سنگل سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہو گئی جہاں پہلے سیمی فائنل میچ میں رافیل نڈال کا مقابلہ ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں نوویک جوکووچ کا مقابلہ جاپان کے کی نیشیکوری سے ہوگا۔

دوسری جانب خواتین کے مقابلوں میں امریکی ٹینس اسٹار میڈیسن کیز عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

میڈیسن کیز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپینش کھلاڑی کارلا سواریز نوارو کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

یو ایس اوپن ٹینس کے وومنز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میچ میں سرینا ولیمز کا مقابلہ آناستاسیجا سیواستووا سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں میڈنسن کیز کا مقابلہ جاپان کی نومی اوساکا سے ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024