• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ڈپٹی کمشنرزکو اعتراضات کیلئے ضابطہ کار اپنانے کی ہدایت

شائع September 6, 2018

لاہور: پنجاب کے چیف سیکریٹری اکبر درانی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ اگران کے کام میں کوئی سیاسی طور پر دخل اندازی کرے تو اس حوالے سے عوامی سطح پر بیانات دینے کےبجائے کمشنرز کو رپورٹ ارسال کی جائے اور اراکینِ اسمبلی سے اچھے تعلقات قائم کیے جائیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے بعد ایک عہدیدار نے بتایا کہ چیف سیکریٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ اس قسم کےمعاملات میں وہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے اور میڈیا سے گفتگو کرنے کے بجائے چین آف کمانڈ پر عمل کرتے ہوئےصرف اپنے سینئر افسران کو آگاہ کریں۔

خیال رہے کہ ماتحت افسران کی جانب سےمبینہ طور پر سیاسی مداخلت کی شکایات سامنے آنے پر سول سیکریٹریٹ میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں تمام انتظامی سیکریٹریز حاضر ہوئے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم این ایز کی ’مداخلت‘ کا الزام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاملے کی تحقیقات کا حکم

اس ضمن میں ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’یہ آگ بجھانے کی کوشش تھی قبل اس کے یہ دیگر عمارتوں کو جلا کر خاک کردے‘ یعنی ڈپٹی کمشنر زکے اعتراضات دور کرنے کی کوشش تھی قبل اس کے کہ دیگر افسران بھی اس پر عمل پیرا ہوں۔

اجلاس کے بعد جاری کیے جانے والے بیان کےمطابق چیف سیکریٹری نے فیلڈ افسران کو قانونی حدود میں رہ کر کام کرنے اورکوئی بھی مشکل صورتحال پیش آنے پر اپنے سینئرز سے رہنمائی حاصل کرنے کی ہدایت کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی رہنمائی میں عدلیہ ، مقننہ ، انتظامیہ اور ذرائع ابلاغ کاکردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید پڑھیں: بیوروکریسی کی شکایتیں کسی بڑے تنازع کا پیش خیمہ؟

اجلاس میں مبینہ طورسیاسی مداخلت پر چکوال اور راجن پور کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے لکھے گئے خطوط کے حوالے سے راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان کے ڈویژنل کمشنرز سے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ طلب کرلی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ شفاف اور آزادانہ انتخابات کروانے کے ساتھ تمام سرکاری افسران نے اہداف کے حصول کے لیے نہایت جانفشانی سے کام کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ امن امان، صحت کی بہتر سہولیات ، تعلیم، شعبہ ماحولیات اور بلدیاتی خدمات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ایک اور رکن قومی اسمبلی کی انتظامی معاملات میں مداخلت

اس کے ساتھ چیف سیکریٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو ضمنی انتخابات کی تیاریاں کرنے کی بھی ہدایت کی اور عوام کی مسائل دور کرنے کے لیے اوپن ڈور پالیسی اختیار کرنے کا کہا۔

بعدا ازاں ایک اور اجلاس میں چیف سیکریٹری نے سیکریٹری ماحولیات سے شعبہ ماحولیات کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کرنے کی ہدایات کی اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کی اشد ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024