• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

اپنے پرانے سام سنگ فون کو دیکر نیا گلیکسی نوٹ 9 حاصل کریں

شائع September 5, 2018
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

کیا آپ ابھی سام سنگ کی کوئی ڈیوائس استعمال کررہے ہیں اور اس کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 خریدنا چاہتے ہیں؟

اگر ہاں تو اچھی خبر یہ ہے کہ آپ اس کے لیے سام سنگ کی ایکسچینج آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

سام سنگ نے پہلی بار پاکستان میں گلیکسی نوٹ 9 کے لیے پرانے کے بدلے نیا فون دینے کی آفر پیش کی ہے جس میں خریداری پر آپ کو 14 ہزار روپے کی رعایت کے ساتھ ایک وائرلیس چارجر اور ٹرائی پوڈ مفت ملے گا۔

مزید پڑھیں : سام سنگ کا پہلے سے بڑا سب سے 'طاقتور' گلیکسی نوٹ 9

اس مقصد کے لیے سام سنگ کی کسی لاﺅنج پر جانا ہوگا جس کا لنک آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں اور وہاں فون کی ویلیو لگوانی ہوگی۔

سام سنگ کے مخصوص ماڈل ہی اس آفر میں شامل ہیں جیسے گلیکسی ایس سیون، ایس ایٹ، ایس نائن، ایس نائن پلس، گلیکسی نوٹ 8 اور نوٹ 5۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

آپ کے پرانے فون کی ویلیو کو یہ کمپنی 3 مختلف سلیب یا کیٹیگری میں شامل کرے گی جیسے سلیب اے، بی اور سی۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

تاہم اگر فون کی اسکرین بہت زیادہ خراب ہو، ٹچ کام نہ کررہا ہو یا چارج نہ ہو تو وہ اس آفر کے لیے اہل قرار نہیں پائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کا 'سب سے بہترین' اسمارٹ فون اب پاکستان میں دستیاب

یہ آفر 31 اگست سے 31 دسمبر 2018 تک حاصل کی جاسکتی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Usmangjani Sep 06, 2018 04:13pm
Mere pas note3 hai kya chang ho sakta hai

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024