• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بھارت سے آخری ٹیسٹ: ووکس اور پوپ کی انگلش اسکواڈ میں واپسی

شائع September 4, 2018

لندن: انگلینڈ نے بھارت کے خلاف شیڈول سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور جیمز ونس کو ڈراپ کرتے ہوئے کرس ووکس اور اولی پوپ کو دوبارہ ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا پانچواں ٹیسٹ میچ 7ستمبر سے اوول میں کھیلا جائے گا جو عظیم انگلش اوپنر ایلسٹر کک کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہو گا۔

سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرنے والی انگلش ٹیم نے آخری ٹیسٹ کے لیے جیمز ونس کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا ہے اور کرس ووکس اور اولی پوپ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: معین کی شاندار باؤلنگ، بھارت کو چوتھے ٹیسٹ اور سیریز میں شکست

ووکس انجری مسائل کے باعث سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے تاہم اب انجری سے صحتیابی کے بعد ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ کپتان جو روٹ، معین علی، جیمز اینڈرسن، جونی بیئراسٹو، اسٹورٹ براڈ، جوز بٹلر، ایلسٹر کُک، سیم کرَن، کیٹن جیننگز، اولی پوپ، عادل رشید، بین اسٹوکس اور کرس ووکس پر مشتمل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024