• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عالیہ بھٹ ’سڑک 2‘ کی مرکزی اداکارہ

شائع September 4, 2018
فلم میں عالیہ پہلی بار مہیش بھٹ کے ساتھ کام کریں گی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم میں عالیہ پہلی بار مہیش بھٹ کے ساتھ کام کریں گی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہندی سینما میں اپنے کیریئر کا آغاز 2012 میں کیا، تاہم انہوں نے اب تک کسی بھی فلم میں اپنے والد پروڈیوسر اور ہدایت کار مہیش بھٹ کے ساتھ کام نہیں کیا۔

تاہم اب فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ بہت جلد فلم ’سڑک 2‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی، جس کی ہدایت کاری کوئی اور نہیں بلکہ ان کے والد مہیش بھٹ کرتے نظر آئیں گے جبکہ پروڈکشن مکیش بھٹ کریں گے۔

یاد رہے کہ فلم ’سڑک 2‘ 26 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم سڑک‘ کا سیکوئل ہے۔

اس فلم میں سنجے دت اور عالیہ کی بڑی بہن پوجا بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

سڑک —۔
سڑک —۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عالیہ نے فلم سائن کرلی ہے، جبکہ وہ اس کی شوٹنگ کا آغاز بھی جلد کریں گی۔

ان کے ساتھ ساتھ سنجے دت اور پوجا بھٹ بھی دوبارہ اس فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ ایک انٹرویو میں مہیش بھٹ کا فلم ’سڑک‘ کے سیکوئل کے حوالے سے کہنا تھا کہ سنجے دت اس فلم میں بھی وہی کردار ادا کریں گے جو انہوں نے پہلی فلم میں ادا کیا تھا تاہم اس فلم میں دور نیا دکھایا جائے گا۔

خیال رہے کہ عالیہ بھٹ سڑک 2 کے علاوہ براہمسٹرا، گلی بوائے، تخت اور کلنک جیسی بڑی فلموں کا بھی حصہ بننے جارہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024