• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یو ایس اوپن: فیڈرر، جوکووچ اور شیراپووا کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

شائع September 2, 2018
یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں کامیابی کے بعد راجر فیڈرر کا ایک انداز— فوٹو: اے ایف پی
یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں کامیابی کے بعد راجر فیڈرر کا ایک انداز— فوٹو: اے ایف پی

نیویارک: سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن میں راجر فیڈرر، نوواک جوکووچ، کائی نشیکوری کے ساتھ ساتھ ماریا شیراپووا بھی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔

امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز تیسرے راؤنڈ کے میچز میں شہرہ آفاق سوئس اسٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن راجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلین کھلاڑی نک کرگیوس کو 4-6، 1-6 اور 5-7 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

سربین کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے حریف فرانسیسی کھلاڑی رچرڈ گیسکوئٹ کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرا دیا جبکہ جاپانی کھلاڑی کائی نشیکوری بھی تیسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے اور انہوں نے ارجنٹائن کے کھلاڑی کو شکست دی۔

دوسری جانب ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میچز میں روس کی ماریا شیراپووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلینا اوسٹاپینکو کو 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

سیبل کووا بھی تیسرا مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب رہیں اور انہوں نے جرمنی کی اینجلیق کربر کو زیر کیا جبکہ بیلاروس کی ایرینا سیبالینکا نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کو 5-7 اور 1-6 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024