• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشین گیمز میں بھارت سے شکست

شائع September 1, 2018
بھارت نے 2 گول کیا—فوٹو:اے ایف پی
بھارت نے 2 گول کیا—فوٹو:اے ایف پی

پاکستانی ہاکی ٹیم کو ایشین گیمز میں کانسی کے مقابلے میں بھارت سے 2-1 سے شکست ہوگئی۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری اٹھارویں ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کو گروپ میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد سیمی فائنل کے سنسنی خیز مقابلے میں جاپان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد تیسرے نمبر اور کانسی کے تمغے کے لیے روایتی حریف پاکستان اوربھارت کا مقابلہ ہوا۔

ایشین گیمز میں گولڈمیڈل کے مقابلے سے باہر ہونے کے بعد کانسی کے مقابلے میں بھارتی ٹیم نے روایتی حریف پر اپنی برتری ایک مرتبہ پھر ثابت کی۔

—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی

میچ کے تیسرے منٹ میں بھارت کے آکاش دیپ سنگھ نے شاندار گول کیا جس کے بعد 50 ویں منٹ میں ہرمن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنر کے ذریعے گول کرکے برتری کو دگنا کر دیا۔

پاکستان کے محمد عتیق نے 52 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول کر کے میچ میں واپسی کی امیدوں کو بحال کیا لیکن وہ ان امیدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی لگاتار پانچویں فتح، بنگلہ دیش کو 0-5 سے شکست

بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا جبکہ پاکستان گروپ میچوں میں اچھی کارکردگی کے باوجود بغیر کسی میڈل کے وطن واپس لوٹے گی۔

—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی

ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم بھارت کو سیمی فائنل میں ملائیشیا نے شکست دے کر گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر کیا تھا جبکہ پاکستان نے ملائیشیا کو گروپ میچ میں باآسانی شکست دی تھی۔

پاکستان نے گروپ میچوں میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کی تھی۔

قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5-0 سے کامیابی حاصل کی تھی، محمد عتیق اور مبشر علی نے 2، 2 اور علی شان نے ایک گول کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔

قبل ازیں چوتھے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 4-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی تھی۔

ملائیشیا کے خلاف گروپ میچ میں پاکستان کی جانب سے اعجاز احمد نے 2، محمد عرفان اور مبشر علی نے ایک، ایک گول کرکے ٹیم کو جتوا دیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ایشین گیمز کے ابتدائی 3 میچوں میں تھائی لینڈ، عمان اور قازقستان کو زیر کر کے مجموعی طور پر ایونٹ میں 36 گول کرنے کا اعزاز پایا تھا لیکن ایونٹ میں میڈل حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایشین گیمز میں پاکستان نے اب تک صرف 2 مرتبہ کانسی کا تمغہ حاصل کیا اور گولڈ میڈل کا حصول تاحال ایک خواب ہی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Talha Sep 02, 2018 12:48pm
Pakistan Hockey ka zawwal kiee janab saffar jo khatam hiee nahin ho raha......

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024