• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کا اعلان، ویرات کوہلی ٹیم سے باہر

شائع September 1, 2018 اپ ڈیٹ September 4, 2018

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ ہونے والے ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس میں کپتان ویرات کوہلی کو شامل نہیں کیا گیا۔

بورڈ آف کنٹرول کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ روہت شرما کو 15 ستمبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے کپتان مقرر کردیا گیا۔

سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی بھی 16 رکنی ٹیم کا حصہ ہوں گے تاہم نائب کپتانی کے فرائض شیکھر دھوان انجام دیں گے۔

بھارتی اسکواڈ میں روہت شرما (کپتان)، شیکھر دھوان (نائب کپتان)، لوکیش راہول، امباتی رائڈو، منیش پانڈے، کیدار جادیو، مہندرسنگھ دھونی، دنیش کارتھک، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو، یوزویندرا چھہال، اکشر پٹیل، شردُل ٹھاکر، ہاردک پانڈیا، جسپریت بمرا اور خلیل احمد شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ کیلئے ٹریننگ کیمپ، 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کا حصہ رہنے والے کپتان ویرات کوہلی سمیت شریاس آئیر، سدھارت کول سریش رائنا اور امیش یادیو کو ٹیم سے باہر کردیا گیا۔

خیال رہے کہ 14واں ایشیا کپ اس مرتبہ متحدہ عرب امارات میں منعقد کیا جارہا ہے جس کا آغاز 15 ستمبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا۔

گروپ بی میں شامل پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ اس گروپ میں ان کے ساتھ ایک کوالیفائنگ ٹیم بھی شامل ہے۔

ایشیا کپ کے لیے گروپ بی میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ساتھ افغانستان موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024