• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm

ایتھوپیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 18 افراد ہلاک

شائع August 30, 2018
حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ایڈس ابابا: ایتھوپیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 15 فوجیوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی فنا کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے بقیہ تین افراد عام شہری ہیں۔

ابھی تک یہ بات واضح نہیں کہ ہیلی کاپٹر اورومیا کے علاقے میں کہاں گرا ہے اور آیا ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں بھی مزید ہلاکتیں یا کوئی نقصان ہوا یا نہیں۔

اورومیا کی مقامی کیبنٹ کے وزیر ادیسو اریگا نے ہیلی کاپٹر گرنے کی تصدیق کی اور اس حوالے سے ایک ٹوئٹ بھی کیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

وزارت دفاع کے خط کے مطابق فلائٹ نمبر 808 ہیلی کاپٹر کی پرواز اپنے کام پر مامور تھی اور اپنی منزل سے 20 منٹ کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہوئی۔

یہ ہیلی کاپٹر مشرقی ایتھوپیا کے علاقے دائر داوا سے پرواز کرتا ہوا تقریباً 60کلومیٹر دور واقع علاقے بشفتو کی جانب جا رہا تھا لیکن راستے ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025