• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

یہ کرن جوہر ہیں یا کوئی اور؟ ہدایت کار خود حیران

شائع August 30, 2018
بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر اور ان کے ہم شکل —فوٹو/ اسکرین شاٹ
بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر اور ان کے ہم شکل —فوٹو/ اسکرین شاٹ

کہا جاتا ہے کہ اس دنیا میں ایک جیسی صورت رکھنے والے 7 افراد موجود ہوتے ہیں اور اگر یہ حقیقت کے تو بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر کو اپنا ایک ہم شکل تو سوشل میڈیا پر مل گیا۔

عثمان خان نامی صارف نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ دعویٰ کیا کہ لوگ انہیں کرن جوہر سے ملاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ پر پریانکا کی ہم شکل کے چرچے

جس کے بعد کرن جوہر نے نا کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ بھی کیا، اور لکھا کہ ’چند ٹویٹس مجھے لاجواب کردیتی ہیں، یہ ان میں سے ایک ہے‘۔

عثمان خان نے ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے ان پیغامات کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں ان کے دوستوں نے کہا کہ وہ اور کرن جوہر جڑواں لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ کے پاکستانی ہم شکل سے ملیے

عثمان خان کی شیئر کردہ تصویر میں انہوں نے کرن جوہر کا انداز بھی اپنایا ہوا تھا، جس کے باعث وہ ہدایت کار سے زیادہ ملتے جھلتے نظر آئے۔

خیال رہے کہ کرن جوہر پہلے بولی وڈ اسٹار نہیں جنہیں سوشل میڈیا پر اپنا ہم شکل ملا ہو۔

مزید پڑھیں: سوناکشی کی ہم شکل کے چرچے

اس قبل پریانکا چوپڑا، رنویر سنگھ اور سوناکشی سنہا کے ہم شکل کی بھی سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہوچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024