• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

ملکی تاریخ کی پہلی'زلمی مدرسہ لیگ' کا 28اگست سے آغاز

شائع August 26, 2018

پاکستان کی سب سے مقبول فرنچائز اور پاکستان سپر لیگ کے نمبرون برانڈ پشاور زلمی نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والے 'زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ' کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کی تاریخ کی پہلی اسکول لیگ اور پاکستان میں پہلی بار گلوبل لیگ کے انعقاد کے بعد پاکستان سپر لیگ کے نمبرون برانڈ پشاور زلمی نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے 'مدرسہ لیگ' کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پہلی 'زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ' 28 سے 31 اگست تک پشاور میں منعقد ہوگی۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے لیگ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ لیگ کے انعقاد کا مقصد محبت، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے پیغام کو فروغ دینا اور مدرسے کے طلبا کو مین اسٹریم میں لانا ہے۔

لیگ کے تمام میچز پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور افتتاحی میچ میں 28اگست کو میچ الحق اسمیشرز اور المقاصد فائٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں۔

ایونٹ کی 4 بہترین ٹیموں کے درمیان 31 اگست کو سیمی فائنل مقابلے ہوں گے اور اسی دن دونوں بہترین ٹیمیں چیمپیئن کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے نبردآزما ہوں گی۔

ریجنل سطح پر ہونے والے پہلے مرحلے میں 12 ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں الحق اسمیشرز، المقاصد فائٹرز، الہلال چینلجرز، الوحدہ ہٹرز، النور آل راؤنڈرز، الخیر رائیڈرز، المتحدون کریٹیوز، اتحاد پیس بلڈرز، الفتح ریکارڈ سٹرز، النجوم رائزرز، القرہ اسٹارز اور البرق تھنڈز شامل ہیں۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ایک بار پھر اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی صرف ایک کرکٹ فرنچائز نہیں بلکہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں کھیلوں کے فروغ اور زلمی فاؤنڈیشن کے ذریعے نوجوان اور خواتین کو بااختیار بناتے ہوئے امن کے فروغ، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے لیے بھی کوشاں ہے اور زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کا انعقاد اس جانب پہلا اور بڑا اہم قدم ہے۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ کھیلوں کے زریعے پوری دنیا میں امن کے پیغام کو فروغ دیا جاسکتا ہے اور زلمی مدرسہ لیگ کے ذریعے مدارس کے طلبا کو کرکٹ کی جانب لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے جہاں مدرسے کے طلبا کو بہترین غیر نصابی سرگرمی میسر آئے گی، وہیں مذہبی رواداری کو بھی فروغ ملے گا۔

زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ میں تمام مسالک اور مدارس کے طلبا حصہ لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024