• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کوہلی کی سنچری، انگلینڈ کو فتح کیلئے 521 رنز کا ہدف

شائع August 21, 2018
بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کا سنچری کی تکمیل کے بعد ایک انداز— فوٹو: اے ایف پی
بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کا سنچری کی تکمیل کے بعد ایک انداز— فوٹو: اے ایف پی

ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کے لیے 521 رنز کا مشکل ہدف دیا ہے۔

ناٹنگھم میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بھارت نے 124 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو ویرات کوہلی اور چتیشور پجارا وکٹ پر موجود تھے۔

دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش باؤلرز کے صبر کا بھرپور امتحان لیا اور کھانے کے وقفے تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

113 رنز کی اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب بین اسٹوکس نے ایلسٹر کک کی مدد سے پجارا کو پویلین واپسی پر مجبور کردیا جنہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 72رنز بنائے۔

کوہلی نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور کیریئر کی 23ویں سنچری مکمل کی، وہ 103 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ ریشابھ پانٹ کی اننگز بھی صرف ایک رن تک محدود رہی۔

ہردک پانڈیا نے عمدہ باؤلنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 52 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت نے 352 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا اور انگلینڈ کو میچ میں فتح کے لیے 521 رنز کا مشکل ہدف دیا۔

جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 23 رنز بنائے تھے اور اسے میچ میں فتح کے لیے مزید 498 رنز درکار ہیں۔

واضح رہے کہ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024